
iسینیٹ اجلاس،اراکین کابلوچستان واقعہ کی شدید مذمت ،مجرموں کو سخت ترین سزائیں دینے اور ملک بھر میں خوتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بند کرنے کیلئے فوری قانون سازی کا مطالبہ
iبلوچستان حکومت نے اپنی مدعیت میں پرچہ درج کیا اور ایک سردار کو جیل میں ڈالا ،بلوچستان کی طرح کی مثال پورے ملک میں ہونی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کو سدباب ہوسکے ،سینیٹر رمیش کمار 7ایسے واقعات ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہیں،بلوچستان کا واقعہ نہایت افسوسناک جتنی بی مذمت کی جائے کم ہے،سینیٹر جان بلیدی ودیگرکا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
جمعرات 24 جولائی 2025 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں غیر ت کے م پر واقعات زیادہ ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں جرگہ اور وڈیرہ سسٹم ہے بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے اور ایسے واقعات کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے اپنی مدعیت میں پرچہ درج کیا ہے اور ایک سردار کو جیل میں ڈالا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی طرح کی مثال پورے ملک میں ہونی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کو سدباب ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عورتوں اور بچوں کے حوالے سے اپنی ذہنیت تبدیل کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ تفتیش کرنا اداروں کا کام ہے ۔سینیٹر جان بلیدی نے کہاکہ ایسے واقعات ہمارے معاشرے پر بدنما داغ کی طرح ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں ہمیں قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے ۔سینیٹر ڈاکٹر خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ بلوچستان کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے یہ مردانگی نہیں بلکہ بے غیرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیا آج تک پاکستان میں کسی بہن نے کسی بھائی کو غیر ت کے نام پر مارا ہے ۔سینیٹر فیصل سبز واری نے کہاکہ اس ملک میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ نہایت برا سلوک کیا جارہا ہے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ بلوچستان کا واقعہ نہایت ظالمانہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سینیٹر حسنہ بانو نے کہاکہ بلوچستان کا واقعہ نہایت دلخراش ہے اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ،یہ واقعہ انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں ۔سینیٹر سرمد علی نے کہاکہ جرائم کی سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ہمیں ایسی قانون سازی کرنی چاہیے کہ جرگہ سسٹم کو ختم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کب تک ایسے نظام کا حصہ ہونگے جس میں ایسے جرائم ازادی سے کئے جائیں ۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ بلوچستان واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ٹانک راغزئی میں دو بچے مدرسے جارہے تھے کہ راستے میں ریاستی ادارو ں کے ڈرون حملوں کانشانہ بن گئے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کا سدبات ہونا چاہیے اور ریاست کو یہ رویہ ترک کرنا چاہیے۔اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی
-
عظمی بخاری کا خیبرپختوانخواہ ،سندھ میں سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پراثرانداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیرصحت
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.