
حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں نہ کوئی دلچسپی اور نہ کوئی خوف ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں، پی ٹی آئی ہم سے نہیں ان سے بات کرنا چاہتی ہے جو ان سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں، ن لیگی سینیٹرکی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 26 جولائی 2025
10:05

(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے جن لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں ان کے پاس اپیلوں کے کئی فورم موجود ہیں۔
ملک میں کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں۔ ریاست کا کاروبار پرامن طریقے سے چل رہا ہے اور تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست دان بہادری سے جیل کاٹتے ہیں۔ شکایتیں اور مطالبے نہیں کیا کرتے۔ جیل میں جتنی سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں کبھی کسی قیدی کو حاصل نہیں رہیں۔نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت کئی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی کسی نے اس طرح شکایتیں نہیں کیں۔نواز شریف کے کیس تو سپریم کورٹ سے شروع ہوتے اور سپریم کورٹ میں ہی ختم ہو جاتے تھے، نہ کوئی اپیل ہوتی تھی نہ دلیل۔ 26ویں ترمیم کے بعد جو ترمیم جب بھی آئے گی وہ 27ویں ہو گی لیکن اس وقت حکومت ایسی کسی ترمیم پر کام نہیں کر رہی۔ایک سوا ل کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے جرم تھے تو مجرموں کو سزائیں بھی ملنی چاہییں۔ محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہ بلا وجہ بیان بازی اور تشہیر ان کا شیوہ نہیں۔ وقت آنے پر متحرک سیاسی کردار بھی ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی صاحب کے بیان کے مطابق یہ کانفرنس موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے بلائی جا رہی ہے۔ ہم کسی ایسی سازش کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟۔ خارجہ امور کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے۔ یہ کام گنڈاپور صاحب کا نہیں وہ اپنے صوبے میں امن و امان اور اربوں روپے کی کرپشن پر نظر رکھیں۔مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی حکومت گرانے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی 12 سالہ حکومت اور وفاق میں عمران خان کی 4 سالہ حکومت کے کسی ایک بھی بڑے عوامی، فلاحی اور ترقیاتی منصوبے کا حوالہ نہیں دے سکتے۔
مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.