پوری قوم معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام وخراج تحسین پیش کرتی ہے، مولانا عبد الخبیر آزادودیگرمقررین

پیر 4 اگست 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا، پوری قوم معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام وخراج تحسین پیش کرتی ہے ، قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن منا رہی ہے ،پاکستان کو اس وقت قومی یکجہتی، استحکام اور اتحاد و حدت کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالا ت کااظہا ر انہوں نے پیر کو یہاں ایک نجی ہوٹل میں مجلس علماء پا کستا ن کے زیر اہتمام منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کے فضل سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پرحاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی اور حفاظت کیلئے من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو بنانے کے لیے لا کھوں مسلما نوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ، آج پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں بیدار رہنا ہو گا کیو نکہ ہمارا ازلی دشمن ہمسایہ ملک پاکستان میں بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر لسانیت کے نام پر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مئی میں جب دشمن نے پا کستان حملہ کیا توافواج پاکستان اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا نی دندان شکن جواب کے با عث دشمن نہ صر ف گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا بلکہ چند گھنٹوں میں اس کا غرور خاک میں مل گیا اور جنگی جنون بھی ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام اور پوری قوم ملک کی سلامتی و تحفظ اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور معرکہ حق’’ بنیان مرصوص ‘‘کی فتح عظیم پر پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام وخراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میں مولاناسیدمحمدعبدالخبیر آزاد و وی احکام پاکستان کا نفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی نعمت عظمی ملی ہے جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادار کرتے ہیں، وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت، مذہبی ہم آہنگی ، رواداری ، امن اخوت محبت، بھائی چارہ، استحکام اور قومی یکجہتی کی دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر نا کام بنائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی مولانا عبد الخبیر آزاد نے علما کے ہمراہ پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کیا،پاکستان کے قیام میں قائد اعظم کے ساتھ ساتھ علما ء کا اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علما، اقلیتی برادری پاکستان کا حسین گلدستہ ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ6 اور 7مئی کی رات ہندوستان نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں عبادت گاہوں اور آبادی کو نشا نہ بنا یا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھا رتی جا رحیت کے دوران افواج پاکستان، حکومت، علما، قوم میں ذرا ڈر نہیں تھا ،ڈرون آرہے تھے اور قوم سینہ سپر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بننا اللہ کی رحمت ہے، اس کی بنیاد میں قوم کی قربانیاں شامل ہیں، ہم افواج پا کستان کو خراج حسین پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مختلف صوبوں میں سازشیں کررہا ہے،روز ہمارے فوجی جوان، پولیس رینجرز کے اہلکار شہید ہوتے ہیں۔

آئیں ہم سب پاکستان کے ساتھ کمٹمنٹ سے کام کریں کہ متحد ہوکر آنے والی نسلوں کو خوبصورت پاکستان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان نے بھا رت کو ہر میدان بر ی طرح شکست سے دو چا رکیا ہے، یہ پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کا ہی نتیجہ ہے کہ دشمن دنیا میں غرور کی وجہ سے رسوا ہو رہا ہے ۔ صو با ئی وزیرسردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے، مودی کا نا پاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے ہم افواج پاکستان کے ساتھ مگر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ڈاکٹر طا ہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، ہر آنے والا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں، افواج پاکستان نے اپنی بہادری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر لیا۔ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی اور فتح معرکہ حق کا جشن پورے ملک کے مدارس و مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں جوش و خروش سے منایا جار ہا ہے۔

تمام علما کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ اور دفاع کے لیے قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔کانفر نس سے فرید احمد تارڑ، مجیب الرحمن شامی، بشپ ندیم کامران علامہ زبیراحمد ظہیر، علام محمد حسین اکبر مفتی محمد رمضان سیالوی حافظ اسد عبید و دیگر علما کرام و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنما جن میں بشپ ندیم کامران، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ محمدحسین اکبر، مفتی محمد رمضان سیالوی حافظ اسد عبید مفتی فتح محمد راشدی ، علامہ عبد الو باب روپڑی، قاضی عبدالغفار قادری ، حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ محمد رشید ترابی مفتی سید عاشق حسین شاہ مولا نا احسان اللہ تبسم، علامہ نعیم بادشاہ، پیر ولی اللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر مختیار احمد ندیم مفتی محمد کریم خان ، مولا نا ایوب خان ثاقب ، ملک خاور حسین بھٹہ، حافظ خالد حسن، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیر رضوان نفیس، مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان، پروفیسر ظفر اللہ شفیق علامہ خلیل الرحمن ناصر، میر آصف اکبر قادری، شیخ ابو ہریرہ اجمل خان ، ڈاکٹر فیاض رانجھا، مولانا اسحاق ساقی ،مولانا غلام مصطفی عاقب، مفتی شفیق اعوان ،مولانا اسد اللہ فاروق ، حافظ نعمان حامد، قاری وسیم اللہ امین، پنڈت راون جی ، صاحبزاد و سید عبد القدیر آزاد، صاحبزدہ سید عبدالبصیر آزاد و دیگر حضرات بڑی کثیر تعداد میں شریک تھی۔

آخر میں تمام مکاتب فکر کے جیدعلما کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا اورکشمیرو غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔