مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم بربریت کی انتہا ہے، نیئرحسین بخاری

منگل 5 اگست 2025 21:26

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم بربریت کی انتہا ہے، نیئرحسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے یوم استحصال کشمیر پر بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم بربریت کی انتہا ہے ،نریندر مودی سرکار کے انتہا پسندانہ اقدامات خطے کے امن کیلئے تباہ کن ہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی روکنے کی ناکام کوشش ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ حق خودارایت کی خاطر ہزاروں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیروں کو صرف اور صرف آزادی قبول ہے،کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم بربریت کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نریندر مودی سرکار کے انتہا پسندانہ اقدامات خطے کے امن کیلئے تباہ کن ہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت موقف پر پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہیقابض بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز تر ہو رہی ہے ،بھارتی مودی سرکار عالمی برادی کو خاطر میں نہ لا کر وحشیانہ مظالم کی انتہا کر رہی ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے جبر استبداد اور مظالم قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے پیپلز پارٹی کے ہر دور میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کو ہمیشہ عالمی سطح پر اجاگر کیا گیاپیپلز پارٹی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض نریندر کی سفاکیت پر خاموش نہیں رہے گی۔