[ وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات

G پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن پر غور ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان اتحادی معاملات پر بھی گفتگو،میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ؔدونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی، ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری

جمعہ 8 اگست 2025 20:35

‘ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن پر غور ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان اتحادی معاملات پر بھی گفتگو،۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحادی معاملات اور متوقع ضمنی انتخابات کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھیں۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ادرھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنائ اللہ موجود تھے۔وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی وزیر مملکت برائے پاور ڈویڑن عبدالرحمان کانجو ،رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔