ایم کیو ایم کے مضبوط قلعہ لیاقت آباد ڈاکخانہ میں بڑا شگاف، نواز لیگ کی تاریخی انٹری

پیر 11 اگست 2025 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (نون)ضلع وسطی کے ضلعی صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم(پاکستان)کے دل لیاقت آباد ڈاکخانہ برج کے نیچے چورنگی پر علاقے کی سماجی و تجارتی معروف نوجوان شخصیت مرتضی جیلانی کی میزبانی میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب معروف قریشی برادران کی بڑی تجارتی شخصیات کی نواز لیگ میں شمولیت کے اعلان سے ایم کیو ایم کے مضبوط قلعیمیں بڑا شگاف ڈال کر بڑا دھماکہ کر دیا تحریک جدوجہد آزادی میں قریشی برادران کے بزرگوں کی قربانیاں کسی سے چھپی نہیں انہوں نے قیام پاکستان کے بعد بڑی تعداد میں ہندوستان سے ہجرت کر کے ملک کے مختلف شہروں میں نقل مکانی کی ایک بڑی تعداد نے لیاقت آباد میں رہائش اختیار کر کے تجارت کو ذریعہ معاش بنا کر شہر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ ڈالا اور ڈال رہے ہیں قریشی برادران کی تیسری نسل نے اپنے بزرگوں کی موجودگی میں نواز لیگ میں شامل ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے اسلاف نے مسلم لیگ کو دوام بخشا وہ ہی مسلم لیگ کو کراچی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی مسلم لیگ( نون) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ کا انعام ہے مسلم لیگ نے ملک بنایا وہہی اسے بچائے گی انہوں نے ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ اور میزبان سید مرتضی جیلانی کو کامیاب تاریخی جلسہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لیاقت آباد میں کامیاب جلسہ اس بات کی دلیل ہے یہاں کے لوگ اب لسانی سیاست سے تنگ آ چکے نوجوانوں کی بڑی تعداد کا پاکستان کی خالق جماعت میں شمولیت کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک دیکھنا چاہتے ہیں میزبان مرتضی جیلانی نے کہا کہ ہم پاکستان کے وارث ہیں ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دیں جس کا ہم تحفظ کریں گے مسلم لیگ ضلع وسطی کے صدر اور پروگرام کے روح رواں اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں لالو کھیت کی بہادر ماں، بہنوں اور نوجوانوں کو تاریخی جلسے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ ہماری نوجوان نسل اپنا مستقبل تابناک دیکھنا چاہتی ہے مسلم لیگ (ن) ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی کنجی ہے مسلم لیگ (نون) نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سے شروع ہونے والا یہ سفر اب پورے کراچی میں پھیل کر کراچی کو مسلم لیگ( ن)کا مضبوط قلعہ بنائے گا تقریب سے قریشی برادری کی ممتاز شخصیت 50 برس سے مسلم لیگ سے وابستہ اکرام قریشی, سندھ کے سینیئر نائب صدر علی اکبر گجر ,ضلع کیماڑی نواز لیگ کے صدر حاجی صالحین تنولی ،سابق صوبائی وزیر اور ایم این اے مظفر علی شجرہ، اسد عثمانی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا تقریب کے اختتام پر مریم نواز حکومت کے 100 دن کی کارکردگی پر مبنی ڈاکومنٹری فلم کامیابی کا سفر "سو دن کام کے لیے، عوام کے لیے "دکھائی گئی آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا تقریب میں پارٹی کے سینیئر رہنما عصمت انور محسود، ،امجد آصف ایڈوکیٹ رانا وارث، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، قاضی زاہد ،ایوب خان جوہری ،حاجی پرویز، دانش چیمہ،حاجی طیب زر ، زمرد چوہان، چوہدری سہیل ،ہمایوں مغیری،پی ایس 123 کے صدر ریاض بزدار، سینیئر نائب صدر ملک ارشاد احمد،بشیر احمد خان ،رانا شفیق، امین سواتی ،قاضی شفیع اللہ ،طارق علی خان، راجہ عمران ،سلمان خان ،عرفان شاہ ،شہزاد حبیب، ملک حمید، غلام حسین ،ملک اویس ،مخدوم شاہ،محمد ارشد و دیگر نے شرکت کی۔