
بھارت کو نہ صرف جنگ میں شکست دے سکتے ہیں ،6 دریا بھی واپس حاصل کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو ز رداری
بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی،ئی سوچ بھی نہیں سکتا، مودی سندھو کا پانی روکنے اور ڈیم بنانے کی دھمکی دے گا، خطاب
پیر 11 اگست 2025 19:40
(جاری ہے)
بعد ازاں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی مگر مکمل پاکستان نے کی اور جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات بھلاکر وطن کا دفاع کیا، نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے ایک اور بزدلانہ سوچ کے ساتھ پاکستان کی سندھو پر ایک ایسا حملہ کیا، جو اپنے طور پر تاریخی حملہ ہے، سندھ طاس معاہدے کا جو فیصلہ کیا ہے جو ہمارے سندھو پر سب سے بڑا حملہ ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، مودی سندھو کا پانی روکنے اور ڈیم بنانے کی دھمکی دے گا، دریائے سندھ عوام کے لیے صرف پانی کا ذریعہ نہیں بلکہ سندھ کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھارت سندھو پر حملہ کرنے کا اعلان کرتا ہے تو اس کا مطلب وہ ہماری تہذیب، تاریخ اور ثقافت پر حملہ آور ہو رہا ہے، نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی عوام بھی مودی کے اس فیصلے کے خلاف ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ شروع ہوئی تو میں نے کہا تھا کہ مودی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا اور اہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے، ہم نے دنیا کو بھارت کی حقیقت بتائی، امریکا اور یورپ سمیت ہم نے سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ سندھو دریا پر حملے کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر مودی کے ظلم اور سندھو پر اس ارادے کے بارے میں آواز اٹھانا ہے اور جدوجہد کرنا ہے تاکہ اس ظلم کو بھی ہم روک سکیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ اس ملک کے عوام میں اتنی طاقت ہے کہ جنگ کی صورت ہو تو ہم جنگ میں بھی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور 6 کے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں، اگر یہ ہمیں مجبور کرتے ہیں تو مودی سرکار کو بتانا چاہیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم جھکتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سندھو پر اس طرح حملے کے بارے میں سوچیں گے تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ایسی جنگ ہے جس میں آپ کو ضرور شکست ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.