پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 اگست 2025 20:20

پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کوپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔