
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، معرکہ حق میں پاکستان کو عالمی سطح پر بے پناہ عزت ملی ہے، ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
بدھ 13 اگست 2025 16:57

(جاری ہے)
محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ زائرین اپنی دعائوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کریں،پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے،معیشت اور سفارتی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے،یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ نہیں بن جاتا،اگر چہ یہ طویل سفر ہے لیکن اس کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی اور عرس مبارک ساتھ ساتھ آئے ہیں،جشن آزادی بھی آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو ۔ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بے شمار کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں،جن میں اصل کامیابی معرکہ حق ہے،جس میں افواج پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو بد ترین شکست سے دوچار کیا،جس سے پاکستان کو عالمی سچح پر بے پناہ عزت ملی ہے۔محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی کی طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھر پور توجہ ہے،ان کی ٹیم معاشی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہی ہے،ڈس انفارمیشن سے پرہیز کرنا چاہیے،جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،افواہوں پر یقین نہ کریں،سیاسی استحکام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھا لے تو وہ بغاوت ہوتی ہے،عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا پڑے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت نے پی ٹی آئی پر مقدمات بنائے تھے نہ سہولت کاری کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کام نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشتگردی کا معاملہ ہے،وزارت خارجہ میں دو درجن لوگوں نے مذاکرات کئے ہیں،ہم نے مجید برگیڈ کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے کہ یہ بی ایل اے کا حصہ ہے،ہم نے اتنے ثبوت دیئے کہ امریکہ نے مجبور ہو کر اس کو دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔محمد اسحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی حکومت نے فلسطین کے حوالے سے بھرپور حمایت کی ہے،اسلامی تنظیم کا اجلاس بہت جلد جدہ میں منعقد ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کریں گے،انٹرنیشنل قوانین کے تحت دونوں فریقوں کی مرضی سے کوئی معاہدہ ختم ہو سکتا،ہم ایک پانی کے قطرے کی کمی برداشت نہیں کر سکتے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
-
پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کا عظیم بیٹا ہے
-
وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
-
دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل 14 اگست کو لانچ کردیا گیا
-
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
-
بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بدامنی جبکہ سندھ کے عوام پر کچے پکے کے ڈاکو مسلط ہیں
-
ملک میں موٹربائیکس حادثات کی شرح سب سے زیادہ 65 فیصد ہے جو خطرناک صورتحال ہے
-
نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب
-
مودی سرکار سندھ طاس کے معاہدے کو توڑ کر دریائے سندھ پر ڈیم اور نئے کینالز بنانا چاہتی ہے
-
ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم لاہور کیلئے شہبازاسپیڈ اور کراچی کیلئے شہبازسِلو بن جائیں
-
ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.