
ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی،وزیر خزانہ
بدھ 13 اگست 2025 17:02

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں، ہم صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، ٹیکسیشن کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں، دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی اٴْمید ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی اکانومی کو لیڈ کرنا ہے، ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کھلے دل کے ساتھ سب کو اعتماد میں لینے کے عمل پر کار بند ہے، جہاں جہاں کاروبار میں جائز تشویش ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، میری درخواست ہے کہ ہم مل جل کر قدم سے قدم ملا کر چلیں، ہم نے پاکستان کو خوشحال ملک بنانا ہے، اللّٰہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔انہوںنے کہاکہ میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری پہچان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، مختلف سیکٹرز میں معیشت میں بہتری پر آپ کے سامنے ہے، مجھے اٴْمید ہے اس سال معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پچھلے سال ایک ٹریلین ڈیٹ سروس ادا کی ہے، ہم اپنا ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد گروتھ ہوئی ہے،اسٹاک ایکسچینج میں اچھی بات یہ ہے کہ نئے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 45 وزارتوں اور محکموں کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع کیا ہے، سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے بڑھے گی، وزیر اعظم ایف بی آر ٹرانسفارمیشن کی میٹنگز کی خود نگرانی کر رہے ہیں، بجٹ کی تشکیل میں نہیں پورے سال آپ سے رابطہ میں رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.