
سٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب ،گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا ،
جمعرات 14 اگست 2025 14:49

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک نے مہنگائی کے منظرنامے میں بہتری لانے کے لیے بتدریج سات مرحلوں میں پالیسی ریٹ جون 2024 ء سے کم کرنا شروع کیا اور اسے 22 فیصد سے 11 فیصد تک لے آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زری پالیسی میں توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ سخت محنت سے قیمتوں میں جو استحکام حاصل ہوا ہے اسے برقرار رکھا جائے جبکہ مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے اندر رکھا جائے، اس طرح وسیع تر اقتصادی اور کاروباری مواقع کو کام میں لانے میں مدد ملے گی۔ جمیل احمد نے بیرونی شعبے میں بہتری کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً تین گنا ہوچکے ہیں جو مالی سال 23 ء کے آخر میں صرف 4.4 ارب ڈالر تھے اور مالی سال 25 ء کے آخر میں بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2.1 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نے جو 14 سال میں پہلی بار ہوا ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر ترسیلات نے اس بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گورنر نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کی ہے تاکہ بیرونی دھچکوں کی مزاحمت کے لیے اقتصادی لچک بڑھائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذخائر میں یہ اضافہ غیر ملکی قرض میں کسی اضافے کے بغیر حاصل کیا گیا ہے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی حالیہ اقدامات کے اعتراف میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے ۔مالی شمولیت میں ٹیکنالوجی کی جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گورنر نے سٹیٹ بینک کے ڈجیٹل شعبے میں اقدامات کا ذکر کیا جن میں پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’ راست ‘ کو ایک الگ ذیلی ادارہ بنانا بھی شامل ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقے اپنانے کے لیے خدمات کا دائرہ بڑھایا جا سکے، اس کے علاوہ سٹیٹ بینک نے ادائیگی کے ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ عوام ان سہولیات کے ذریعے رقوم ارسال اور وصول کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولنے کے بہتر نظام کا حال ہی میں آغاز کیا ہے جس کے ذریعے بینک کی برانچ میں جائے بغیر اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا ، اس کا عوام کو خصوصاً خواتین کو فائدہ ہوگا۔یومِ آزادی کی تقریب ’زندگی ٹرسٹ سکول‘ کے طلبا کی طرف سے قومی نغمے پیش کیے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ گورنر نے آئیڈا ریو سکول کے سماعت اور بصارت سے محروم بچوں کی جانب سے منفرد فن پاروں کے مجموعے کی نمائش کا آرٹ گیلری میں افتتاح بھی کیا۔ \932
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کی بغاوت: مڈغاسکر مظاہروں میں ہلاکتوں پر یو این چیف افسردہ
-
یمن: حوثیوں سے یرغمال یو این اہلکاروں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ
-
شام: گمشدہ افراد کی تلاش مہارت اور وسائل کی متقاضی، کارلا کوئنٹانا
-
غزہ: تباہ حال نظام صحت کی بحالی کے لیے 7 ارب ڈالر درکار، ڈبلیو ایچ او
-
سرحدوں سے ماورا ریت اور خاک کے طوفانوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور
-
کانگو: جیل اصلاحات پر نائجیریا کی خاتون افسر یو این ایوارڈ کی حقدار
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.