Live Updates

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی حضوری باغ میں یومِ آزادی کے مرکزی تقریب میں شرکت

عوام کو پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد،سیاسی و عسکری قیادت کو بھرپور خراج تحسین

جمعہ 15 اگست 2025 05:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) ایٹمی پاکستان کے بانی میاں محمد نواز شریف کے لاہور میں پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام تاریخی حضوری باغ میں شاندار ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نمائندگی کی تقریب کا آغاز صوبائی وزیر کی مزارِ قائد پر حاضری، چادر پوشی اور فاتحہ خوانی سے ہوا، جہاں انہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

بعد ازاں عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی گئی اور صوبائی وزیر نے مہمانوں کے لیے رکھی گئی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔تقریب میں ترکی، چین، ایران اور امریکہ سمیت دوست ممالک کے مندوبین، پارلیمنٹیرینز، صوبائی وزراء، سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں تمام معزز مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے توسط سے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''اس سال یومِ آزادی خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سال جشن آزادی کی خوشیوں میں بھارت سے حالیہ فتح معرکہ حق ظ آپریشن بنیان المرصوص ظ کی کی خوشی بھی شامل ہے جس نیدنیا بھر میں پاکستان کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی یہ کامیابی اس حقیقت کی علامت ہے کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔''انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص کی فتح ہماری سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جس نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔:صوبائی وزیر نے قائد مسلم لیگ ن، وزیر اعظم شہباز شریف،چیگ آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور تمام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں ہماری افواج نے ہندوستان کو ناکوں چنے چبوا کر بری طرح شکست دی آج بھارت کی جرات نہیں کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

'' تقریب میں بارش کے باوجود طلبہ و طالبات کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن اس عہد ح کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے اور آنے والی نسلوں کو ا یک محفوظ اور خوشحال ملک دیں گے۔

''تقریب کے آخر میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے، جبکہ فضا ''پاکستان زندہ باد'' کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بارش کے باعث تقریب مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دی گئی لیکن تقریب کے شرکاء جوش و خروش میںببیگگ گاوزیر خزانہ پنجاب نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ایک بار پھران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کا اصل پیغام اتحاد، قربانی اور وطن سے محبت ہے، اور ہمیں اس پیغام کو عملی طور پر اپنانا ہوگا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات