
پاکستان کی تعمیر اور ترقی کیلئے ہمیں نفرتوں کو بھلا کر محبتوں کو بانٹنا ہوگا،سینیٹر عرفان صدیقی
/ آئین کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
اتوار 17 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
اتوار کو اے این پی کے زیر اہتمام اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اے پی سی میںشرکت کی ہے انہوں نے کہاکہ میں نے تلخ و ترش تقاریر سنی ہیں یہاں پر باتیں بھی تلخ اور لہجے بھی بہت زیادہ تلخ تھے انہوں نے کہاکہ حکومتوں اور حکمرانوں سے گلے ہوتے ہیں ہر جگہ پر عوام کے تحفظات ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ آللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کے نام سے ایک پناہ گاہ دیدی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سب کی زندگیوں میں تبدیلیوں آئی ہیں انہوں نے کہاکہ مسائل ہر جگہ ہیںمگر اس کا یہ مطلب نہیںکہ نظام کو ہی تلپت کیا جائے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کی تخلیق میں ہم سب کے بزرگوں کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ نفرتیں مت بانٹیں یہ سب کو بانج کر دیتی ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملتا ہے پنجاب کے بیٹے بھی شناختی کارڈ دیکھ کر ذبح کردئیے جاتے ہیں مگر پنجاب کے عوام بلوچستان کو گالی نہیں دیتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ بلوچستان کے عوام نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کسی ایک صوبے کے عوام کو ٹارگٹ کرنے یا وفاق کو ختم کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ یہ وفاق ہم سب کا ہے اس ملک میں کوئی بھی قانون اگر قومی اسمبلی سے آ بھی جائے تو سینیٹ سے منظور نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ فوج سے ہمیں بھی شکایتیں رہی ہیں مگر شکایتیں نفرتیں نہیں ہوتی ہیں اس ملک پر چار بار فوج نے حکومت کی اور ملک کی بنیادیں کھوکلی کی ہیں ہم اس چیز کے خلاف ہیں انہوںنے کہاکہ فوج کے دامن میں داغ ہونگے مگر کیا ہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ایک ملک کے دفاع اور چار دیواری کی بات ہوتی ہے تو اس کیلئے فوج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کسی بھی سرحد سے حملہ ہوتا ہے تو یہی فوج دفاع کرتی ہے اسی فوج نے چار دن میں جنگ جیتی ہے انہوں نے کہ ملک کا ہر صوبہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ہم سب پاکستانی ہیں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ فوجیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں فوج کیوں دہشت گردی کو افزائش دیگی اس سے فوج کو کیا فائدہ ملتا ہے ہمیں بدگمانی سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آئین ہم سب کا ہے اس میں اب تک 26ترامیم ہوچکی ہیں تاکہ اس میں مذید بہتری لائی جاسکے انہوں نے کہاکہ ہمیں مسائل کیلئے قومی سطح پر بات چیت کرنی چاہیے اور یہ سب سے اچھی تجویز ہے میں خود اس تجویز کو وزیر اعظم کے پاس لیکر جائونگاانہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں ہر قسم کی آزادی ہے حقائق کو مسخ نہ کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان قائم رہے گا اور چاروں صوبے ہمارے ماتھے کا جھومر رہیں گے پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔
۔۔۔۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.