
ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئےشعبہ صحت کی ٹیم، پولیو ورکرز اور تمام متعلقہ ادارے پر عزم ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف
منگل 19 اگست 2025 16:49

(جاری ہے)
وزیراعظم نے روٹری انٹرنیشنل سے پولیوجیسے موذی مرض کے پاکستان سے خاتمے کیلئے باقی بین الاقوامی اداروں کی طرح بھرپور تعاون پراظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئےشعبہ صحت کی ٹیم، پولیو ورکرز اور تمام متعلقہ ادارے پر عزم ہیں، پولیو کے خاتمے کی راہ میں چیلنجز ضرور ہیں مگر ہم اپنے عزم اور محنت سے پاکستان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں،پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے۔ وفد نے حکومت کے انسداد پولیو اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اور قیادت کی بدولت پاکستان سے جلد اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ وفد نے روٹری انٹرنیشنل کے انسداد پولیو کیلئے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل نے گزشتہ برس 500 ملین ڈالر انسداد پولیو کی مد میں پاکستان میں خرچ کئے اور رواں برس بھی اس مقصد کیلئے خطیر رقم خرچ کرنے کا خواہاں ہے۔ وفد نے وزیر اعظم کی انسداد پولیو کیلئے ٹیم کے انتخاب اور ٹیم کی جانب سے اقدامات کی بھی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
-
میری کہانی: امدادی کارکن سے پناہ گزین اور پھر وطن واپسی
-
پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
غزہ: انسانی المیے کی بدترین شکل، بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
حالیہ حملوں میں جنوبی سوڈان امن عمل کے فوائد ضائع، مارتھا پوبے
-
نیپال سے جرمن خسرے کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کیلئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ
-
عثمان قاضی کا بیان: ریاستی بیانیہ یا انتہا پسندی کی حقیقت
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیرکی ملاقات دو طرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.