
بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے شروع ہونے والے حالیہ مسلح تصادم میں پاکستان فاتح رہا، بھارتی میڈیا اور بیورو کریسی نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کا بیانیہ ناکام ہو گیا ، اسحاق ڈار
بدھ 20 اگست 2025 01:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں تمام ممالک کے احترام، عظمت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا علمبردار رہا ہے اور دوسروں سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
بھارتی رہنمائوں کے بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے انہیں شکست تسلیم کرنے اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے کسی سے جنگ بندی کی اپیل نہیں کی بلکہ یہ ہندوستان کی طر ف سےتھی جسے پاکستان نے قبول کیا، جس کی اطلاع مئی کے تنازعہ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں فون پر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام اور خوشحالی کے عزم پر کاربند ہے اور اس کی پالیسیوں کے نتیجے میں غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہو کر ابھرے گا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو عالمی برادری میں اس کا جائز مقام ملے اور وہ ڈی۔20 میں شامل ہو تو اتحاد ہی ہمیں آگے لے جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی کو پا کستان کو دہشت گردی پر بات چیت کرنے کیلئے نہیں کہنا چاہئے، کیونکہ وہ خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ لڑی ہے اس میں 90,000 جانیں قربان کی ہیں اور 192 ارب ڈالر کے بھاری نقصان کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014ء میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ملک سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ مختلف ممالک کے سرکاری دوروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں دہشت گردی کے عذاب سمیت مختلف مسائل پر پاکستان کے واضح موقف کو پیش کرنے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے طور پر قرار دیا ہے جو بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ سمیت مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستانی تارکین وطن کو بھی مشورہ دیا کہ وہ مختلف قومی مسائل پر چھوٹی موٹی سیاست میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد ہم نے متفقہ طور پر پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی جس میں اس کی سخت مذمت کی گئی جس نے دنیا کو قوم کے اتحاد کا پیغام بھی دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پی آئی اے اربوں روپے کی آمدنی کما رہی تھی جب اسے گرائونڈ کیا گیا اور قومی پرچم بردار ایئر لائن کو دوبارہ بحال ہونے میں برسوں لگ گئے۔ انہوں نے نومبر 2024ء میں پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ برطانیہ نے بھی یہی قدم اٹھایا۔ پی آئی اے کے حکام ستمبر میں مانچسٹر کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کیلئے برطانوی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، جو ایک عارضی پروگرام کے تحت ہے اور بعد میں اسے لندن تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے ہم منصبوں اور حکام کے ساتھ اپنی دو طرفہ اور سہ فریقی ملاقاتوں کوبہت کارآمد قرار دیا، جس میں مضبوضہ کشمیر تنازعہ اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پاک۔بھارت تنازعہ کے دوران دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سے ایک کے طور پر پاکستان کے موقف کو پیش کرنے میں برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
-
پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
-
وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
-
ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
-
پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
-
آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہائیکورٹ سے رجوع
-
مریم نوازنے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دیدی
-
حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
-
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار،خضدار آپریشن کی کامیابی پر عوام کا فورسز کو خراج تحسین
-
لاہورہائیکورٹ ، زیرحراست ملزمان کے اعترافی بیانات نشرکرنے پرپابندی عائد
-
معرکہ حق میں رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کا جنگی جنون برقرار ، اپنے عوام کو مطمئن کرنے کےلئے گیدڑ بھبکیاں جاری
-
بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.