نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات، اقتصادی اور سکیورٹی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

بدھ 20 اگست 2025 21:43

نائب وزیراعظم   محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کابل میں ہونے والے چھٹے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں مثبت پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے قریبی تعاون پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔