
توانائی ،مہنگائی بحران حل کئے بغیرپاکستان کو ترقی یافتہ مملکت بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا
جمعرات 21 اگست 2025 20:59
(جاری ہے)
بجلی چوری کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
کنڈا سسٹم ختم کیا جائے۔ رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرچودھری ولید احمد اور سینئر نائب صدر چودھری شہیر اقبال نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ سرکاری اور نجی اداروں میں کرپشن عروج پر ہے۔ پیسے دے کر ڈگریاں اور نوکریاں مل جاتی ہیں۔ پولیس مجرمان کو چھوڑ دیتی ہے۔ شہروں اور دیہاتوں میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔ کرپشن سے نجات کا واحد حل عدلیہ کے پاس ہے۔ اگر عدلیہ کرپٹ عناصر کو سزائیں دے کر کیفر کردار تک پہنچائے تو کرپشن کی لعنت سے نجات مل سکتی ہے۔ ممتاز صنعتکار چودھری عثمان محمود اور زرعی ماہر میاں خرم منیر نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اتحاد ویکجہتی کا فقدان ہے۔ آج ہر کوئی اپنی ذات میں مگن ہے۔ حکمرانوں کو صرف اپنی کرسی بچانے کی فکر ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں۔ اگر حکومت اور عوام کے مابین یگانگت ہو تو ہمارے تمام شعبے درست ہوسکتے ہیں۔ جب تک حکومت اور عوام مل کر انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی سعی، تعلیم اور معیشت کے استحکام کیلیے خدمت خلق کا جذبہ پیدا نہیں کرتے ہمارے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر چودھری محمد بوٹا عابد نے کہا کہ غربت وافلاس اور مہنگائی بھی اہم مسئلہ ہے جس نے سب کو پریشان کررکھا ہے۔ دن بدن غربت میں اضافہ ہورہا ہے قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ماں جیسی عظیم ہستی اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔پروفیسر محمد افضل بیگ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ تعلیم کی کمی ہے جو ہر انسان کا پیدائشی حق ہے۔ دنیا کی ہر قوم نے تعلیم کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے۔ اگر پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا چاہتا ہے تو ہمیں نظام تعلیم درست کرکے سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں یکساں نصاب پڑھایا جائے۔ شرح خواندگی100 فیصد کرنے کے لیے مفت تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ جاگ ویلفیئر موومنٹ کے ڈائریکٹر عبدالرب فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ منتخب حکومتیں روزگار، بجلی، گیس، پانی کی قلت اور بدامنی و دہشت گردی کے حالات کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتیں۔ سیاستدان عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلیے اقدامات کریں۔ جہاں علم و تحقیق کے چراغ جلیں۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا اچھرہ بازار اپ لفٹنگ منصوبے پر 80 کروڑ خرچ
-
ووٹ ڈالا مگر ساڑھے 4 سالوں میں کام کچھ نہیں نکلا، کامران ٹیسوری
-
ملک کے بڑے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال مستحکم، تربیلا اور منگلا میں ذخیرہ تسلی بخش
-
ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے
-
نائب وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کی بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ایلیو ڈی روپو سے ملاقات
-
برصغیرپاک وہند میں امام احمد رضا پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کی گئی، حاجی حنیف طیب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7 ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
بدنام زمانہ منشیات فروش کو اس کی بیوی سمیت پولیس تھانہ وار برٹن نے گرفتار کر کے منشیات برآمدکرلی، مقدمہ درج
-
ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بناپر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہیں‘مریم نواز شریف
-
دھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں کے لیے 5546 درخواستیں موصول
-
عمران خان کی ضمانت پرجشن منانے پر خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.