Live Updates

صدردھماکا، حکومت سندھ کی ناکامی بے نقاب ہوگئی،کراچی بحالی موومنٹ

شہر کو فوج حوالے کیا جائے یا،سندھ حکومت کو برطرف کرکے گورنر راج لگایا جائے ،مطالبہ

جمعہ 22 اگست 2025 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)کراچی ریسٹوریشن موومنٹ (کے آر ایم)نے ایم اے جناح روڈ پر بم دھماکے اورآتشزدگی کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحیکو حکومت سندھ اور انتظامیہ کی بدترین نااہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے کے آر ایم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر جیسے حساس اور مصروف تجارتی مرکز میں بارودی مواد کی موجودگی اور کھلے عام غیرقانونی سرگرمیوں کا جاری رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب شہر میں کہیں بھی "سسٹم "کو پیسے دے بارودی مواد تو کیا ایٹم بم بھی رکھا جاسکتاہے جب بندرروڈ اور صدر جیسے حساس و مصروف تجارتی علاقے بڑے پیمانے پر بارودی کھلے عام رکھا جاسکتاہے تو پھر کون سا علاقہ محفوظ ہوگا ترجمان نے کہاکہ اسی مقام پر دوبرس پہلے بھی بارودی مواد کو آگ لگی تھی مگر مک مکا کرکیمعاملہ دبادیا گیا اسی مقام پر جوں کا توں جاری رہا کیا ایسا ممکن ہے کہ پولیس اور انتظامیہ اس سے لاعلم ہوں ترجمان نے کہاکہ سندھ حکومت شہر کراچی کے لیے خود ایک سیکیورٹی رسک بن چکی ہے چند گھنٹے کی بارش نے اس کی اٹھارہ برس کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے کے آرایم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرچکی ہے وہ آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے دفعہ 245 ودیگر کے تحت شہر کو فوج کے حوالے کرے یا پھر کسی ریٹائرڈ جنرل کو گورنر تعینات کرکے گورنر راج لگائے حکومت سندھ کی نااہلی بدنیتی اور لوٹ کھسوٹ ثابت ہوچکی ہیشہراس بارش میں ڈوب کر تو بچ گیا لیکن کرپشن کا سیلاب رواں رہاتو شہر کبھی نہ ابھرنے کیلیے ڈوب جائے گا ترجمان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت ملک کے معاشی حب کو بچانے کیلیے اقدامات کرے بہ صورت دیگر وہ اپنی ساکھ پر اٹھنے والے سوالوں کے جواب نہیں دے سکے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 34 شہری زخمی ہوئے، دکانیں جل گئیں اور عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں لیکن حکومت سندھ صرف بیانات دینے تک محدود ہے۔ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شہری انتظامیہ اپنی ذمہ داری بروقت ادا کرتے تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔کے آر ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تحریک نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہری مزید تجربات کے متحمل نہیں ہوسکتے، اب وقت آگیا ہے کہ وفاق آئین کے تحت اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو حقیقی تحفظ اور سکون مل سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات