ْسندھ بھر کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پارٹی میں خالی نشستوں پر مقر ری کے لیے درخواستیں

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پارٹی میں خالی نشستوں پر مقر ری کے لیے درخواستیں جمع کی گئی جس کے تحت ٹنڈوالہیار کے یو تھ ونگ کے صدر سابقہ ایم پی اے عبدالطیف منگر یومر حوم کے فر زند وسیم لطیف مگریو کوپاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے لئے انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا جبکہ ڈپٹی انفار منس سیکر یٹری کے لیے یو تھ ہی کے ممبر حارث اور اقلیتی ونگ کے ممبر راجو ٹھاکر کو مادر ونگ کی ضلعی باڈی کی ذمہ داریاں دے دی گئی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور مبارکباد پیش کر نے کا سلسلہ بھی جا ری اس سلسلے میں سلطان آباد میں پی پی ورکر تاج محمد بروہی۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین یوسی سلطان آباد عبدالعزیز بروہی۔پی پی ورکر روی کمار توگانی۔محمد سلیم سولنگی۔و دیگر نے سلطان آباد پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اچھا فیصلہ ہے جنہوں نے وسیم لطیف مگریو پر اعتماد کرتے ہوئے ضلع ٹنڈوالہیار میں پاکستان پیپلزپارٹی کا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا ہے جبکہ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی ڈپٹی انفارمنس سیکر یٹری عبدالحمید عباسی نے نو منتخب ہو نے والے ضلعی انفارمنس سیکر یٹری وسیم لطیف منگر یو کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سفر خون کے چراغوں سے روشن ہے، وہ چراغ جو شہیدوں کے لہو اور جیالوں کی قربانیوں سے جلتے رہے۔

انہی چراغوں میں ایک روشنی مرحوم لطیف منگریو کی ہے، جنہوں نے ایم آر ڈی کی تحریک میں کوڑے کھائے، جیلیں بھگتیں اور جمہور کی آواز بنے۔آج تاریخ ایک بار پھر خود کو دہرا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے انہی قربانیوں کے وارث وسیم لطیف منگریو کو ضلع ٹنڈوالہیار کا انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا ہے۔یہ محض ایک عہدہ نہیں، یہ ایک عہد ہی!یہ ان شہیدوں اور غازیوں کی امانت ہے جنہوں نے اپنے لہو سے جمہوریت کی فصا کو سجایاوسیم لطیف منگریو اب اس قافلے کے علمبردار ہیں، وہ قافلہ جو ذوالفقار علی بھٹو کے خواب، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عزم کا امین ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح ظلمت کے اندھیروں میں روشنی کا دیا جلائیں گے، اور پیپلز پارٹی کے پیغام کو گلی گلی، دل دل تک پہنچائیں گے۔یہ دن صرف منگریو خاندان کے لیے نہیں، بلکہ ٹنڈوالہیار کے ہر جیالے کے لیے فخر کا دن ہے۔