ْفلسطین میں اسرائیلی مظالم عالمی قوتوں کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اقوام متحدہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے اسرائیل کے خلاف فوری کاروائی کرے ،محمد شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 23 اگست 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم عالمی قوتوں کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے ،اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے کی بجائے اسرائیل کے خلاف فوری کاروائی کرئے ،اسرائیل نے عالمی قوانین پائوں تلے روندیئے انسانیت سوز مظالم کی اور ہولوکاسٹ بھی شرما گیا ،امن وسلامتی اور انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں ،ظالم وجابر کو نہ روکنے اور اس کے خلاف آواز بلند نہ کرنے والے بھی ظالم ہی شمار کئے جاتے ہیں ،اسلامی ممالک اسرائیل کے مظالم کے خلاف خاموش تماشائی بننے کی بجائے اسرائیل کو طاقت کے زور پر روکیں ،ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے غزہ میں ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت اور ہزاروںفلسطینیوں کے غائب ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اُمت مسلمہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے مسلم حکمرانوں کے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،اقوام متحدہ اور عالمی عدالتیں خاموش تماشائی بن گئیں انصاف کا قتل اور اسرائیل کو ظلم کرنے کی طاقت فراہم ہورہی ہے ، غزہ کے عوام قحط سالی کا شکار روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد خوراک نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہورہے ہیں،غزہ میں خوراک کی امداد کی ترسیل کو روکنے کیلئے اسرائیل نے ظلم وجبر کی انتہا کی ہوئی ہے تو دوسری طرف غذا اور پانی کیلئے قطار میں لگے غزہ کے شہریوں کو بمباری کرکے شہید کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے،امریکہ سمیت ویٹو کا اختیار رکھنے والی ریاستوں کو اپنی متعصبانہ آنکھوں کو کھولنا چاہئے،60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام نسل کشی اقوام متحدہ کے خاموش کردار پر سوالیہ نشان ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کوایران،ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر بڑی اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں،اسرائیل نے بچوں، بوڑھوں، تعلیمی اداروں ہسپتالوں،پناہ گزینوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا سنگین ارتکاب کیا ہے،دنیا تیزی کے ساتھ عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ، برطانیہ،جرمنی، فرانس اسرائیل اور دیگر ان کے اتحادیوں پر عائد ہوگی،۔