
پاکستان سری لنکا کے ساتھ نہ صرف ثقافتی روابط کو فروغ دے گا بلکہ مشترکہ بدھ مت ورثے کے مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
جمعہ 29 اگست 2025 17:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 70 سال سے زائد عرصے پر محیط تاریخی اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کو خطے کا ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی اعلیٰ مثال ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے خطے میں تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کو دوبارہ فعال بنانا ناگزیر ہے تاکہ مشترکہ خوشحالی، امن اور علاقائی رابطوں کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے سارک کو اپنی حقیقی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے ماضی کے سرکاری دورہ سری لنکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی قیادت کے تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت دیتے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔دفاعی تعاون پر بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فوجی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے تربیتی پروگرامز، اعلیٰ سطحی دوروں اور عسکری آلات کی فراہمی کے حوالے سے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو بھی نمایاں حیثیت دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نہ صرف ثقافتی روابط کو فروغ دے گا بلکہ ٹیکسلا، تخت بھائی اور وادی سوات میں موجود مشترکہ بدھ مت ورثے کے مقامات کو محفوظ بنانے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکومت سری لنکن طلبہ کو وظائف اور تربیتی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔چیئرمین سینیٹ نے سری لنکا کی جانب سے کورونا وباء کے بعد معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود سری لنکا نے بحالی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں جو اس کے استحکام اور ترقی کی ضمانت ہیں۔علاقائی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعات، بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر کو انصاف اور عالمی وعدوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ "جنگ امن نہیں لاتی، اصل امن انصاف اور مساوات سے قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔چیئرمین سینیٹ نے بطور وزیراعظم اپنے دور حکومت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے پرامن مذاکرات اور تعمیری روابط کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے بین الپارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور سری لنکن قیادت کو نومبر 2025ء میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ہائی کمشنر سینویراتنے نے گرمجوشی سے خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سری لنکا، پاکستان کو ایک اہم علاقائی ساتھی سمجھتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود بدھ مت ورثے کی وجہ سے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے، جو دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لا سکتی ہے۔ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے ہائی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.