د* حنیف عباسی نے راولپنڈی میں عالمی معیار کے سکول کے قیام کی نوید سنادی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

+ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں عالمی معیار کے سکول کے قیام کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کی منظوری دے دی ہے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) میں گردوں کی پیوند کاری بھی جلد شروع کر دی جائے گیً گزشتہ روز وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی تقریب سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے تعلیم، صفائی، صحت اور میٹرو سمیت کئی منصوبے مکمل کئے جس ہال میں آج تقریب ہو رہی ہے اس کی بنیاد بھی ہم نے رکھی تھی اور اس کا سنگِ بنیاد ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام سے رکھا تھا کیونکہ اصل ہیرو وہی تھے انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا معیار صرف باتیں نہیں بلکہ کارکردگی ہونی چاہئے قومیں تعلیم سے بیدار ہوتی ہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اللہ کے فضل سے آج پاکستان ہر میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے معیشت اور خارجہ پالیسی میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت پر ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا آج کا پاکستان خوددار اور خودمختار پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے 80 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے موجودہ حکومت کی جانب سے 14 سکول اور کالج اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں وزیرِاعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں انٹرنیشنل معیار کے سکول بنانے کی منظوری دے دی ہے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات سے صوبے میں نئی ترقی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اعلان کیا اسے پورا بھی کیا گیا نواز شریف کی یونیورسٹیاں، پل اور سٹیڈیم عوامی خدمت کی مثال ہیں شہباز شریف کی میٹرو، آر آئی سی اور آر آئی یو جیسے منصوبے سنگ میل ہیں جلد آر آئی یو میں گردوں کی پیوند کاری کی سہولت میسر ہوگی انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ اپنے اساتذہ کی عزت کریں اور والدین کا احترام کریں یہی کامیابی اور ترقی کا سچا راستہ ہے۔