
وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سرکاری دورے پر تیانجن پہنچنے پر پرتپاک استقبال
ہفتہ 30 اگست 2025 19:40
(جاری ہے)
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم ممتاز چینی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 4 ستمبر کو بیجنگ میں دوسری پاک چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چین کے صدرِ شی جن پنگ کی دعوت پر 31 اگست سے 1 ستمبر 2025 تک چین کے شہر تیانجن کا دورہ کر رہے ہیں ، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل (سی ایچ ایس) اور سربراہانِ مملکت کونسل پلس (سی ایچ ایس پلس ) اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ایس سی او، سی ایچ ایس سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کریں گے، جن میں پاکستان، بیلاروس، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ایس سی او، سی ایچ ایس اجلاس ایک توسیع شدہ فارمیٹ میں منعقد ہوگا، جس میں منگولیا، آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، ترکیہ، مصر، مالدیپ، میانمار، ترکمانستان، ملائیشیا، لاؤس، ویتنام اور انڈونیشیا کے رہنما، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ
-
خیبرپختونخواہ میں عوام بے سہارا، حکومت غائب ہے‘عظمیٰ بخاری
-
بھارتی، پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے مصافحہ نہ کرنے کا تنازعہ
-
امریکہ: سفری پابندیوں سے بین الاقوامی طلبہ کی دم توڑتی امیدیں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کی شکایت دائر
-
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
-
غزہ کے مسلمانوں کےلئے100 ٹن امدادی سامان روانہ، یہ امداداہل پاکستان کا فلسطینیوں کےلئے پیغام محبت ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
جمہوریت کے استحکام کے لیے اداروں کی مضبوطی، قانون کی بالادستی، شفاف احتساب اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیاں ناگزیر ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
-
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف
-
سابق صدر عارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.