ُکراچی‘ سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 18:40

]کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جب کہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔