Live Updates

عالمی برادری بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لے، سردار یعقوب ناصر

پیر 1 ستمبر 2025 19:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کا عالمی دنیا فوری نوٹس لیں بغیر کسی اطلاع کے پانی چھوڑنے سے پنجاب ڈوب چکا ہے بڑے پیمانے پر اموات ہوئیں املاک کو بری طرع نقصان اور کھڑی فصلات کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے جسکی تلافی اکیلے پاکستان نہیں کرسکتا پنجاب حکومت اور فوج نے ملکر سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور ریلیف فراہم کیا جس پر کم انسانی نقصان ہوا انہوں کہا کہ بھارت ملک میں دہشت گردی کرانے کے ساتھ ہمیشہ ابی وار بھی کرتا ہے بھارت کی کھلی دہشت گردی کا ہم نے ہمیشہ دلیری اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے وہ مایوسی کی آڑ میں اس طرع کے حالات پیدا کرتا ہے تاکہ پاکستان ہر وقت مشکلات میں رہے لیکن یہ اسکی بھول ہے ہم ہرمشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے مشکل اور آزمائش کے وقت اقوام متحدہ برطانیہ چین اور دیگر ممالک کا امداد کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب کے متاثرین کے ساتھ ملک کے مخیر حاضرات اور سیاسی جماعتوں کے امدادی کیمپ لگانے اور ریلیف فراہم کرنے کوبھی بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ قوم میں اج بھی جزبہ ولولہ اور قومی یکجہتی موجود ہے جوکہ نہایت حوصلہ افزاء بات ہے انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے صوبے بھر کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے اور بروقت امداد پہنچانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات