
وزیراعظم کی ہدایت پرخیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں سیلاب متاثرین کی معاونت کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انجینئرامیرمقام
منگل 2 ستمبر 2025 12:50
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی سیلاب اور بارشوں سے بڑا نقصان ہوا۔
14 اگست کو گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات بھی ہوئیں،رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بابو سر ٹاپ کا واقعہ ہوا اس میں بھی اموات ہوئیں۔اس ساری صورتحال کو وفاق مانیٹر کررہا ہے۔میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا،متاثرین کو وہیں ان کے علاقوں میں معاوضہ کی ادائیگی کی گئی۔وزارت مواصلات متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کے لئے فعال ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا میں سیلاب آیا،بونیر میں تباہی ہوئی،وزیر اعظم نے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لئے کمیٹی تشکیل دی،اس وقت وہ چین کے دورے پر ہیں اور آج بھی زوم پراس کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد کرنا ہے۔اس کے لئے وزیر اعظم روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرکے اس کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کاروبار،املاک کو نقصان پہنچاہے۔ہم وفاق کی طرف سے متاثرین کے لئے امداد کے حوالے سے سروے بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شانگلہ،باجوڑ،صوابی سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ وفاق نے متاثرین کی کیا امداد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بونیر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی بونیر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں پر لوگوں کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں،وہاں ہمیں بتایا گیا کہ ریلیف کی کمی نہیں،ہمارے پاس اتنا ریلیف ہے کہ جگہ کم پڑگئی ہے،انہیں بجلی اور موبائل سروس کی بحالی چاہیے،اس پر پاور منسٹری اور آئی ٹی کے شکر گزار ہیں کہ پورے پاکستان سے مین پاور بلاکر بجلی کو چند دنوں میں 92 میں 88 فیڈرز کوبحال کیاگیا،باقی چار بھی جلد بحال ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں وہاں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں،ہم نے این ایچ اے کو پابند کیا اس نے مشینری فعال کی اور متاثرہ سڑکوں کو بحال کردیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے تمام جاں بحق افراد کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم ہوں گے۔وزیر اعظم نے اپنے دورے کے موقع پر 40 جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی چیک دیئے،باقی ماندہ چیک بھی جلد فراہم کریں گے۔اس میں تاخیر صوبائی حکومت کی جانب سے اعدادوشمار کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 20،20 لاکھ روپے تک امداد کا اعلان کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ سوات اور شانگلہ سمیت متاثرین کو جہاں جو چیز چاہیے تھی وہ فراہم کی۔سوات میں 21 سےزیادہ اموات ہوئیں،تاجروں کا بڑا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بابو زئی تحصیل کو آفت زدہ قراردے۔شانگلہ میں ٹوٹے پل بحال کرنے اور واٹر سپلائی کی بحالی میں صوبائی حکومت تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین نے جن چیزوں کا مطالبہ کیا انہیں وہی امداد فراہم کی گئی۔ہم نے کوئی سیاسی بات نہیں کی ہم نے اس معاملہ پر سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی سیلاب سے نقصانات ہوئے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
اسلام آباد،11سال سے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
-
ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
-
مریم نواز کی غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف
-
پنجاب بھرمیں 1196ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1393زخمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کیلئے کھانے کی فراہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.