Live Updates

بلوچستان کو لہو لہان کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،سردار یعقوب خان ناصر

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے جلسہ عام میں رونماء ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں 15 افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں بلوچستان کو لہو لہان کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں یہ عناصر وحشی اور درندوں سے بھی بد تر ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ پر سردار اختر مینگل اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ساتھ ہی اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے تحت پر امن سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر اسطرع کے واقعات سے پاکستان کو بین الااقوامی طور پر تنہا اور نقصان پہنچانے کی ایک ناکام کوشش ہے پاکستان اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے دنیا پاکستان کے طرف دیکھ رہی ہیجوکہ ایک خوش آئند بات ہے وزیر اعظم کا دورہ چین بھی ہر حوالے سے انتہائی کامیاب ثابت ہوگا ترکیہ چین دوستی کو نقصان پہنچانے والوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرع ناکام ثابت ہونگے تمام معاہدوں پر عمل سے ملک میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت چین کے شہریوں اور سی پیک میں کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت بنا رہی ہے سی پیک ہماری شہہ رگ ہے اس سے ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہر مدد اور قدم جو فلسطین کے مفاد میں ہوگا پاکستان اٹھاتا رہے گا اسرائیل بے لگام قاتل ہے دنیا اب ان سے منہ موڑ رہے ہیں اور اس سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے فلسطین اور کشمیر جلد ازاد ہونگیمسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس میں ہم ضرور کامیاب ہونگے دہشت گردی کاجڑ سے خاتمہ کرکے عوام اور ملک کو امن وسکون دینگے تعلیم صحت زراعت مواصلات اور ابنوشی کے منصوبوں کو شروع اور اسے فروغ دینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہی قوم کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا باعث بنی گی ہمارے علاوہ کسی کے پاس کوئی منشور نہیں محض زبانی جمع خرچ سے قوم کو بہلا یا نہیں جاسکتاہماری خوش نصیبی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا قدرت نے شریف خاندان کے سر رکھا ہے ملک بھر کے موٹر ویز میٹرو ٹرین اور میٹرو بس منصوبے نوازشریف کی نشانیاں ہیں جو تختیوں کی محتاج نہیں ، عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے ، دراڑیں ڈالنے والوں کو اپنی کوششوں میں ناکامی ہوگی سردار یعقوب نے کہا کہ علاقے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ، عوام کی محبتوں کا قرض چکاتے رہیں گے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات