
ْسیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے‘ حافظ نعیم الرحمن
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے‘ پریس کانفرنس
جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن وقاص انجم جعفری، نائب صدر الخدمت مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت لاہور ڈاکٹر اعجاز نذیر بھی موجود تھے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے چالیس لاکھ ایکڑ اراضی اور تین ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ تباہی کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ ملک کو رواں اور آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دے اور بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے قوم سے متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنے اور نوجوانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بننے کی اپیل کی اور صحافیوں کو بتایا کہ کہ الخدمت پاکستان کے پندرہ ہزار رضاکاران امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب میں الخدمت کے 31سنٹرز فعال ہیں، موبائل ہیلتھ یونٹس بھی کام کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، سندھ میں جماعت اسلامی کے مسلسل احتجاج کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے تاہم ہارے ہوئے لوگ مسلط کردئیے گے۔ انہوں نے کہا سیلاب بلاشبہ بھارت کی آبی جارحیت کا نتیجہ ہے تاہم حکومتی بدانتظامی اور بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی بھی بڑے نقصانات کا سبب بنی۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی حالیہ صورتحال کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ہرگز استعمال نہیں کرے گی تاہم حکومت سے سوال ضرور کیا جائے گا۔ عوام ظلم پر خاموش نہ رہیں، یہ ظالموں کو مزید طاقت فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران متنازعہ آبی ذخیروں کی بحث کا آغاز کرکے قوم کی توجہ تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کی ماحولیاتی تباہی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، تاہم حکومتیں ملک کا مقدمہ موثر طریقے سے پیش کرنے میں ناکام رہیں۔
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.