Live Updates

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بولٹن مارکیٹ پرجشن ولادت کے مرکزی جلوس میں شرکت

اگر سیلاب سے سندھ میں حالات بدتر ہوتے ہیں تو ہم سندھ حکومت پر تنقید نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،کامران ٹیسوری

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بولٹن مارکیٹ پرجشن ولادت کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔گورنر سندھ نے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔گورنر سندھ نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔1500 سالہ جشن عید میلاد النبی پر مبارکباد دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم کو جشن ولادت مبارک ہو۔

جشن ولادت نبی کے موقع پر پورا پاکستان اپنے نبی پاک سے محبت کا اظہار کیا یے۔ پورے پاکستان میں چراغاں کیا۔جلوس نکلے گئے ہیں۔پورے پاکستان میں عشق محمدی میں سبیلیں لگا کر لنگر تقسیم کرکے اپنے نبی سے عقیدت کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ جلوس کے موقع پر پولیس اور رینجرز نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو فول پروف انتظامات پر شاباش دیتا ہوں۔

اللہ ہمیں پیارے رسول کی برکت سے ملک کو مسائل سے نکالے۔آدھے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ہے۔بھارت اپنی آبی جارحیت سے باز نہیں آرہا ہے۔دعا ہے کہ اللہ اس دن کی برکت سے پاکستان میں کرم اور فضل کرے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔مخیر حضرات آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کریں۔ 12 ربیع الاول اور 6 ستمبر بھی ہے دونوں اہم دن ہیں.ہم شہدا کی قربانیوں کو بھی نہیں بھول سکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔اسلام کے نام پر ہی ہمارے شہدا نے اپنی جانیں قربان کیں۔آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ہم ان کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر کے عہدے پر میرے تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔میں عاشق رسول ہوں ۔ان کا غلام ہوں۔ان کے اس غلام نے بارہ روز تک روح پرور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر ہائوس میں خواتین کی محافل میلاد منعقد کیے جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بارشوں میں کہا کہ میئر کراچی پر تنقید نہیں کرنی ہے ۔اگر سیلاب سے سندھ میں حالات بدتر ہوتے ہیں تو ہم سندھ حکومت پر تنقید نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات