Live Updates

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ

اتوار 7 ستمبر 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سیلمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری الرٹ میں کہا گیا کہ 7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان ہے جسکے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے ۔بارشوں کی وجہ بھارت کے گجرات۔راجستھان سرحد پر موجود ایک سسٹم ہے جو اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ اسکے علاوہ کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھا سکتا ہے۔عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں ۔نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی انتظامات رکھیں ۔ہنگامی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات