Live Updates

وفاقی وزیر تخفیف غربت کا ساہیوال میں فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

اتوار 7 ستمبر 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے اتوار کے ر وزضلع ساہیوال میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے گیارہ سو متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے، ہر ریلیف پیکج میں 25 ہزار روپے کی اشیا ء خورونوش تھیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے متاثرین کو مکمل بحالی تک ریلیف فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی تک کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے جا رہے اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ اور وفاقی حکومت اس تبدیلی سے نبردآزما ہونے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعلی مریم نواز کی پنجاب ٹیم ، افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود اور ریسکیو ادارے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات