Live Updates

پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی اعلی تاریخ رقم کی تھی۔خواجہ سلمان رفیق

اتوار 7 ستمبر 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے یوم فضائیہ پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کی اعلی تاریخ رقم کی تھی۔

(جاری ہے)

دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی میں وطنِ عزیز پر حملہ کرنے پر پاکستان فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا-ہمارے بہادر ہوا بازوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دشمن کے جہازوں اور فضائی اڈوں کو تباہ کیا تھا-اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے محض ایک ہی منٹ میں پانچ بھارتی جہاز گرا کر تاریخ رقم کی-یہ کارنامہ آج بھی دنیا کی فضائی جنگوں میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے، خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس صرف جنگی محاذ پر ہی نہیں بلکہ امن کے دنوں میں بھی ملک کی حفاظت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے- زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں، ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور عالمی امن مشنز میں پاک فضائیہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے-حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں -وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاک فوج کی قیادت میں پاکستانی عوام نے دشمن کو تاریخی شکست دی اور یکجہتی کا پیغام دیا-

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات