Live Updates

قوم ڈیمز سمیت ہر معاملے میں فیلڈ مارشل کے ساتھ ہے، زاہد اعوان

ہر سال اربوں ڈالر کے نقصانات کا ازالہ کالاباغ سمیت نئے ڈیم ہی کر سکتے ہیں،چیئرمین تحریک عوام پاکستان

پیر 8 ستمبر 2025 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) تحریک عوام پاکستان کے چیئرمین محمد زاہد اعوا ن نے فیلڈ مارشل عا صم منیر شاہ سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ زندہ آباد رکھنے کے لئے چند خانوں کی دہائیوں سے چلتی بلیک میلنگ سے نجات حاصل کریں اور بلا تاخیر کالا باغ ڈیم سمیت تمام مجوزہ ڈیموں کی تعمیر کا ایک ساتھ آغاز کردیں.

کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو ملک اور قوم کے مفادات کا تحفظ کرنا پڑے گا۔ ماضی میں چند خاندانی جماعتیں ملکی مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے ذاتی جائدادوں اور خاندانوں کی ترقی میں مصروف رہے اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑے رکھا. لمبے عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والے چند خاندانوں نے اگر قدرتی آفات سے بچاو کے اقدامات کئے ہوتے، ملک میں جہاں ضروری ہیں ڈیم بنائے ہوتے تو قوم آج چالیس پچاس ارب کے نقصانات سے محفوظ رہتی.

ماضی کی حکمران سیاسی جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی زندگیوں اور مال و متاع کا سودا کیا اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے ملک میں ڈیم نہیں بننے دئے اور ہر سال قدرتی آفات کی آڑ میں اربوں ڈالرز ہڑپ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

میری جماعت تحریک عوام پاکستان اور پاکستانی عوام کی مشترکہ اپیل ہے کہ قدم بڑھائیں فیلڈ مارشل! قوم نئے ڈیموں کی تعمیر سمیت ہر معاملے میں آپ کے ساتھ ہی.

ہر سال چالیس پچاس ارب ڈالر کے نقصانات کا ازالہ کالاباغ سمیت نئے ڈیم ہی کر سکتے ہیں. پنجاب میں بنیادی ڈھانچے اور زراعت نے تباہی کی نئی تاریخ رقم کی ہے جس کا واحد حل نئے ڈیم ہیں. چند خاندانوں کی بلیک میلینگ سے گھبرانے کی بجائے قوم کے اعتماد کو اپنی قوت بنائیں. تحریک عوام پاکستان کی مرکزی مجلس عامل کے ارکان سنگی راشد محمود اعوان، آفتان اعوان، محمد قدیر، محمد فرقان اعوان، اقبال حسین، محمد ارشد، عمر سلطان، سلمی روبی، ملک فاروق، محمد حسین اعوان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد زاہد اعوان نے کہا کالا باغ ڈیم کی محالفت کرنے والے سیاست چمکا رہی ہیں جبکہ سیلاب متاثرین بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں.

فیلڈ مارشل صاحب نے جس طرح جراتمندی سے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں اسی جذبے اور بہادری کے ساتھ کالا ڈیم سمیت تمام ڈیم بنانے کا اعلان کریں. پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فیلڈ مارشل کے فیصلے قوم پر احسان ہونگی. بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والی خاندانی جماعتوں کا بہترین متبادل تحریک عوام پاکستان فیلڈ مارشل کا دست و بازو بن کر ملک کے تمام ڈیموں کی تعمیر کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کا فریضہ انجام دے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات