
پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا، بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ کشمیر ہے ، جب تک کشمیری عوام مظالم کا شکار رہیں گے اس وقت تک امن ممکن نہیں، عطاء اللہ تارڑ
پیر 8 ستمبر 2025 21:32
(جاری ہے)
انہوں نے کتاب کی اشاعت پر اعزاز احمد چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہاں تک پاک بھارت تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل کا تعلق ہے تو سب سے پہلے ہمیں دو قومی نظریئے کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے فوراً بعد ہی بھارت نے پاکستان پر برتری قائم کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کبھی بھی جارح نہیں رہا بلکہ ہمیشہ اپنی سرحدوں کے دفاع پر قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں یوم دفاع منایا ہے جو اس وقت کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت پوری قوم یکجا ہوئی اور ہماری بہادر افواج نے جرات و شجاعت کے ساتھ نہ صرف دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ مادر وطن کا دفاع بھی بہادری اور شجاعت کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششیں اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہیں جب تنازعات کو تنازعہ تسلیم کیا جائے، بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ کشمیر ہے اور جب تک جموں و کشمیر کے عوام مشکلات اور مظالم کا شکار رہیں گے اس وقت تک امن ممکن نہیں کیونکہ نہ صرف بھارت کی موجودہ حکومت نے دو قومی نظریے کو چیلنج کیا ہے بلکہ ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی سوچ نے اقلیتوں کی زندگی کو بھی انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا نام نہاد دعویٰ بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں اور ٹرانس نیشنل قتل و غارت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور دیگر ممالک میں کی گئی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں ،خطے میں بھارت کی نام نہاد بالادستی اور حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں ”رائزنگ انڈیا“ کا جھوٹا تاثر اس وقت منہ کے بل گر گیا جب اسے پاکستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الحمد اللہ پاکستان نے نہ صرف عسکری قوت سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی شاندار سفارت کاری دکھائی، بیانیہ کی جنگ میں بھارتی تکبر نے اسے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز اور عالمی میڈیا پر زیادہ موثر انداز میں اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سچ کی طاقت کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جب ایک پاکستانی اپنی جان قربان کرتا ہے تو یہ صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ دنیا کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ہوتا ہے، اس لحاظ سے پاکستان ایک ڈھال اور دیوار کی مانند ہے جو دہشت گردوں اور باقی دنیا کے درمیان کھڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام کی فالس فلیگ کارروائی انتہائی کمزور بنیادوں پر کھڑی تھی، پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے مضحکہ خیز الزامات عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جس نے معاشی طور پر بھاری نقصان برداشت کیا ہو، 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہو، وہ کیسے دہشت گردی میں ملوث ہو سکتا ہے جبکہ وہ خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایماء پر بیرون ملک ٹارگٹ کلنگز اور کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اقلیتوں کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازعہ میں بھی دشمن کی جانب سے بلا جواز اور بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس کا موثر جواب دیا گیا، یہ حملہ بھی جھوٹے بہانے اور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہو یا عالمی عدالتوں میں پاکستان کے موقف کی تائید، یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان امن چاہتا ہے، انصاف کی بات کرتا ہے اور منصفانہ رویے کا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور اسے یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جو قانونی طور پر ممکن ہی نہیں۔ بین الاقوامی ثالثی عدالت اور دیگر عالمی ادارے واضح کر چکے ہیں کہ کسی معاہدے کو جس پر دو فریقین کی رضامندی ہو، یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب تک ہندوتوا کے عروج اور دائیں بازو کی انتہا پسند پالیسیوں کو مسلط کیا جاتا رہے گا اور عالمی تنازعات کو تنازعہ تسلیم نہیں کیا جائے گا تو ہمیشہ اختلاف رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، چاہے نوجوان ہوں، دانشور، تعلیمی حلقے، میڈیا، سیاستدان یا سول سوسائٹی، سب اپنی مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ایک متحد قوم کو شکست دینا ناممکن ہے خاص طور پر وہ قوم جو اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو اور صرف سچائی کو اپنا بیانیہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پاکستان نے اپنا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے بھی پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اس ماہ کے آخر میں وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے مقدمہ پیش کریں گے۔ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے معصوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، پاکستان امن کے راستے پر گامزن ہے لیکن اگر دشمن بالادستی قائم کرنے کی کوشش کرے گا تو ان شاء اللہ ناکام ہوگا، پاکستانی قوم متحد ہے، پاکستان سربلند ہے اور پاکستان سچ اور امن کے ساتھ کھڑا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.