
جہلم اور سیالکوٹ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں کی بھرپورشرکت
منگل 9 ستمبر 2025 23:09
(جاری ہے)
ان کی شمولیت نے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا بلکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور معاونت سے یہ پروگرام ایک شاندار کامیابی بن گیا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ اور جہلم کے نوجوانوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بڑی تعداد میں شرکت نے ٹرائلز کو یادگار بنا دیا۔عاطف رانا نے کہا: "سیالکوٹ اور جہلم میں جوش اور جذبے کی جو فضا دیکھی گئی وہ توقعات سے کہیں بڑھ کر تھی۔ ان شہروں کے نوجوانوں نے جس بڑی تعداد میں آکر اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا، وہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے تو خواب ضرور سچ ہوتے ہیں۔"نوجوان کھلاڑیوں نے بھی وزیراعظم، یوتھ پروگرام ٹیم اور لاہور قلندرز کے لیے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ٹرائلز ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں جہاں انہیں پیشہ ورانہ رہنمائی اور مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے پیشہ ور کوچنگ اور جامع جائزے کی فراہمی سے یہ ٹرائلز نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہے ہیں بلکہ نوجوانوں میں اعتماد، ڈسپلن اور امید کو بھی پروان چڑھا رہے ہیں۔ سیالکوٹ اور جہلم میں اس شاندار کامیابی نے پنجاب کی بھرپور کرکٹ کلچر کو دوبارہ اجاگر کیا اور مستقبل کے پاکستانی اسٹارز تلاش کرنے کے مشن کو مزید تقویت دی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.