
معیشت کے اہم اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، اصلاحات اور نجکاری سے طویل المدتی استحکام کے لیے بنیاد فراہم ہورہی ہے،وفاقی وزیرخزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفدسے ملاقات میں
بدھ 10 ستمبر 2025 15:38

(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات، نجکاری پروگرام اور عوامی شعبے کو بہتر بنانے سمیت حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کاذکرکیا اورکہاکہ ان اقدامات سے طویل المدتی استحکام کے لیے بنیاد فراہم ہورہی ہے۔
انہوں نے معاشی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرح مبادلہ اور پالیسی ریٹ میں استحکام کا ذکربھی کیا اورکہاکہ ان رجحانات کے مستقبل میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے جو ملک میں طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کلی معیشت کے استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بندرگاہوں، سڑکوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی اہمیت پر زور دیا اورکہاکہ اس سے ملکی تجارت کو فرو غ دینے اور اور برآمدی مواقع میں وسعت لائی جاسکتی ہے۔وزیرخزانہ نے وفد کو امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا جن سے پاکستانی برآمد کنندگان کو خطے میں ابھرتے ہوئے مسابقتی فوائد کی بنیاد پر اہم مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بزنس کونسل اور دیگر نمائندہ تنظیموں پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاروباری اداروں کے مابین براہ راست روابط کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج پر بھی روشنی ڈالی جس میں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک مذاکرات،دونوں ممالک کی کاروباری ملاقاتیں ، خصوصی ورکنگ گروپس کا قیام اور نجی شعبے کی غیر معمولی نمائندگی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان روابط کے نتیجے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں جو دو طرفہ معاشی تعلقات کے فروغ میں حکومت کے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔وزیرخزانہ نے وفد کو ٹیکس پالیسی آفس کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے وزارت خزانہ منتقل کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ اس سے ٹیکس سے متعلق تمام پالیسی امور کو وسیع تر معاشی پالیسی سازی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مددملےگی ۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربھی بات کی اور ریسکیو و ریلیف آپریشن، بنیادی ڈھانچہ کی بحالی اور ضروریات کی تشخیص کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2020 کے سیلاب سے حاصل شدہ تجربات سے استفادہ کیا جارہاہے۔ وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ فراط زرکی صورتحال قابومیں رہے گی کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مہنگائی سے متعلق وزیر اعظم کی قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی منعقد ہو چکا ہے، جبکہ دوسرا اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیر خزانہ کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے پالیسی تحقیق اور تیاری میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسلسل مشاورت اور تعمیری ڈائیلاگ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا سیلاب سے مکمل منہدم گھر پر 10 لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان
-
نیپال میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری‘کرفیومیں توسیع
-
ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن پروگرام نے پاکستان کی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو پانچ عالمی پبلک ہیلتھ ایجوکیشن سینٹرز آف ایکسیلنس میں شامل کر لیا
-
عمران خان کا پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا حکم
-
مظفرگڑھ، لودھراں، راجن پور، لیاقت پور اور رحیم یار خان سے شہریوں کے انخلا کی ہدایات جاری
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ایئرلفٹ کرنے کیلئے 200 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون متعارف
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکرحسن بن عبداللہ الغانم کے نام خط، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
-
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر بیرسٹر گوہر خان نے معذرت کرلی ، صحافی کو گلے لگالیا
-
اسرائیل زمینی لڑائی سے خوفزدہ ہے اس لیے صرف فضائی بمباری کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اورچین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے، وزیراعظم
-
جلالپور پیروالا کی سیلابی صورتحال انتہائی خراب، ملتان میں بھی تشویشناک، جنوبی پنجاب بڑا چیلنج قرار
-
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.