وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:51

وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کےپر دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ۔ دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

ایک روزہ سرکاری دورہ کے دوران وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریحاً منافی حملے کے تناظر میں قطر کے امیر اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا، اس کا اظہار وزیراعظم قطر کے امیر سے ملاقات میں کریں گے۔ ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت ہوگی۔\932