ٴْ عوام کھل کر اپنی مشکلات جرگے میں بیان کریں۔ مقامی افراد دہشتگردوں کے لیے ایندھن نہ بنیں

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:25

*سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)بلوچستان کے تاریخی وثقافتی شہر سبی میں وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی سربراہی میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ گرینڈ جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر آئی جی ایف سی بلوچستان رکن قومی اسمبلی سبی ڈویژن میاں خان بگٹی ایم پی اے سبی سردار کوہیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو, قبائلی عمائدین علاقہ، اعلی سول و عسکری حکام، کمشنر سبی ڈویژن, ڈپٹی کمشنر سبی سمیت تمام محکموں کے ضلعی آفیسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

ایف سی ہیڈکوارٹر سبی میں منعقد ہونیوالے گرینڈ جرگے میں سبی ڈویژن کے شہریوں, علاقائی معتبرین نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہریوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے شرکا نے قبائلی عمائدین اور معتبرین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل بھی پوچھے قبائلی عمائدین اور معززین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا گرینڈ جرگے سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی, کمانڈر بلوچستان کور لیفٹینٹ جنرل راحت نسیم احمد خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے قبائلی سسٹم کی بنیاد ہیں۔

عوام کھل کر اپنی مشکلات جرگے میں بیان کریں۔ مقامی افراد دہشتگردوں کے لیے ایندھن نہ بنیں انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے تعاون سے فتنہ الخوارج ختم ہو چکا ہے۔ بھارت شروع دن سے مملکت خدادا کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ بھارت کبھی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔ بھارت خطے میں پاکستان کے علاوہ کسی اور کو اپنا ہم پلہ نہیں سمجھتا یہی وجہ ہے کہ فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان کی عوام کو گمراہ کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن ملک کی تمام چالون کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی سسٹم اپنی موت آپ مر رہا ہے۔ بلوچستان میں حقوق کے نام پر جنگ مسلط کی گئی جبکہ بلوچ قوم پرستی اور حقوق کے نام پر جنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ حقوق کے آڑ میں بلوچ اپنے آپ کو ایک لاحاصل جنگ میں نہ جھونکیں۔ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن ریاست خلاف مہم کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سبی ٹو کوئیٹہ سڑک پر سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قیادت میں بولان کے شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی امن جرگہ کا انعقاد کرکے امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔ سبی ڈویژن کے نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ صحت تعلیم کے شعبوں کو مزید فعال کرکے اپنے نوجوانوں کو مفت صحت اور تعلیم دیں گی