محمدشہباز شر یف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مرکز اور پنجا ب میں تعمیر و تر قی کا سفر جاری ہے، شیخ آفتاب احمد

اتوار 14 ستمبر 2025 15:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی،ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے کہا یے کہ قائدمسلم لیگ (ن)محمدنواز شریف نے اپنے دورہ اقتدار میں پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنانے کے علاوہ ،موٹروے کی تعمیر،وطن عزیز سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ ،پاکستا ن کو معاشی ،اقتصادی، تجارتی اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف کا قرضہ لینے سے انکار کردیا جبکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے صرف چار روز کی مختصر پاک بھارت جنگ میں بھار ت کو وہ شکست فاش دی کہ جس کے زخم بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی سوا ارب کی آبادی چاٹ رہی ہے وزیر اعظم محمدشہباز شر یف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مرکز اور پنجا ب میں تعمیر و تر قی کا سفر جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت سے چائنہ چوک تا بروتھا ڈیم روڈ بالمقابل ٹیولپ مارکی اٹک کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصرمحمود شیخ، احسن خان غور غشتی،چیئرمین بروٹھا کالونی سردار وحید خان و دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سابق امید وار پنجاب اسمبلی شیخ سلیمان سرور،ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن)شیخ حامد محمود،ڈاکٹر محمداشرف بٹ،حاجی محمداکرم خان ،تحصیل جنر ل سیکرٹری حسن ابدال ملک عابدشہزاد ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ،سٹی صدر حسن ابدال چوہدری اشفاق،سیٹھ محمدرفیق بھولا،اشتیاق احمد،محمد محبوب، کاکابیگ،سابق کونسلر بلدیہ اٹک شیخ عارف محمود ،طار ق ولیم،پی اے شہزاد احمد،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل زمان شاہ کے علاوہ تحصیل حضرو ،اٹک اور حسن ابدال سے مسلم لیگ (ن) کی سر کر دہ شخصیات ،معززین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی،مقررین نے شیخ آفتاب احمد کی حلقہ این اے 49میں ترقیاتی کاموں ،سوئی گیس ،بجلی،سڑکوں ،گلیوں،نالیوں ،سیور یج ،پینے کے صا ف پانی ،تعلیم،صحت اور زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی خدمات پر انہیں اٹک کی تعمیر و ترقی کا بانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان سے قبل اور تحریک انصا ف کےد ورمیں کوئی ترقیاتی کام اور بڑا منصوبہ اٹک میں نہیں بنایا گیا،رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ 1983 میں چیئرمین بلدیہ اور 1985میں رکن پنجاب اسمبلی ،2024،2013،2008،1997،1993،1990میں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے انہوں نے اٹک میں تعمیر و ترقی کا جو سلسلہ شروع کیا وہ سب قائد مسلم لیگ (ن)محمدنواز شریف کے اٹک سے پیار ،محبت اور لگاو کا سبب تھا ،بارہ اکتوبر 1999کو سابق آمر پرویز مشرف کے اقتدار پر شب خون کے سلسلہ میں قائد محمدنواز شریف کو اٹک قلعہ کے عقوبت خانہ میں قید رکھا گیا،محمدنواز شریف کی والدہ مرحومہ اور اہلیہ کلثوم نواز اور دیگر اہل خانہ کی میز بانی کا اعزاز بھی انہیں اور ان کےا ہل خانہ کو حاصل ہو اجبکہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں وزیر اعظم محمدشہباز شریف اور محمدنواز شریف کے بیٹے حسین نواز بھی اسیر تھے ان کی میز بانی کا بھی شر ف مجھے اور میرے خاندا ن کو حاصل ہوا اور یہ خاندان ان کی ثابت قدمی کی بدولت اٹک سے بہت پیار او ر محبت کر تا ہے جس کا ثبوت یہ ترقیاتی منصوبے ہیں،حلقہ این اے 49 کو بڑے شہروں کے ہم پلہ زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

\378