ا فواج پاکستان کاحرمین شریفین کامحافظ بنناسعادت کی بات ہے،ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت سمندرپارپاکستانیزڈاکٹرحاجی حنیف طیب نظام مصطفی پارٹی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ خطے اورپوری دنیامیں قیام امن،علاقائی سا لمیت کے تناظرمیںپاک سعودیہ دفاعی معاہدوں کاخیرمقدم کرتے ہیں معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف جارحیت کودونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصورکیاجائے گا ،معاہدہ میں پاک فوج کاحرمین شریفین کامحافظ بنناسعادت کی بات ہے۔

رہنماؤ ں نے کہاکہ سعودیہ عرب سے ہماری محبتوں کی ایک اہم وجہ یہاں حریمین شریفین کامقدس وجودہے اس لئے پوراعالم اسلام توقع کرتاہے کہ سعودیہ عرب اپنی دینی اقدارکومستحکم اورمضبوط کریں گا۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ جب بات حریمین شریفین کے تحفظ کی ہوتوہمیں قوت ایمانی کابھرپورمظاہرہ کرناہوگا مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے مرمٹنے کاجذبہ ہرمسلمان میں ہوناچاہیے ۔

رہنماؤں کامزید کہناتھاکہ بے لگام اسرائیل نے مشرق وسطحی سمیت پوری دنیا کا امن تباہ کردیاہے اسرائیلی جارحیت صرف غزہ تک محدودنہیں قطر،لبنان،شام ،ایران، یمن ودیگرمسلمان ملکوںتک بڑھتی جارہی ہے اسلام دشمن قوتیں یکجاہیں مسلمان ملکوں کا باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔رہنماؤں نے 57اسلامی ممالک کے سربراہان اوراسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)سے مسئلہ کشمیر وفلسطین کے حوالے سے اپنا فعال کرداراداکرنے کی اپیل کی ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ ہم دعاگوہوں کہ یااللہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ملکوں کی حفاظت فرما،مسلمانوں کو اتحادنصیب فرما،مسلمانوں کو ظلم وستم سے نجات عطافرما۔