پاک-سعودی دفاعی معاہدہ مسلم اتحاد کی ضمانت ہے، رانا ثناء اللہ

اتوار 21 ستمبر 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کی عزت اور اتحاد کی ضمانت ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم اُمہ کی واحد ایٹمی قوت ہے جبکہ سعودی عرب ایک بڑی معاشی طاقت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہترین فوج اور ابھرتی ہوئی مسلم معاشی قوت کے ساتھ ہم مل کر مسلم دنیا کی سپر پاور بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر کسی بھی قسم کا حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔ ہم اپنی سرحدوں اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حالیہ خارجہ پالیسی کی کامیابیاں اس کے واضح وژن اور شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتی ہیں۔