
ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون اور آہنی بھائی چارہ: چیئرمین سینٹ کا بانیان پاک-چین دوستی ذوالفقار علی بھٹو، مائو زے تنگ اور چو این لائی کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت
پیر 22 ستمبر 2025 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ موقع نہ صرف چین کی شاندار کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے بلکہ پاک-چین مثالی اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے والی دوستی کو مزید پختہ کرنے کا عزم دہرانے کا بھی دن ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے فخر کی بات ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے چین کے 1949ء سے جاری شاندار سفر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مائو زے تنگ، بعد ازاں آنے والی قیادت اور بالخصوص صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکال کر دنیا کی صف اول کی طاقت کا درجہ حاصل کیا۔ ’’یہ کامیابیاں کسی معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات، اختراعات اور عملی طرز حکمرانی نے چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی پی سی نے چین کو عالمی طاقت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی جن پنگ کا ’’مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری‘‘ کا وژن پاکستان کی علاقائی تعاون اور جغرافیائی معیشت پر مبنی پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پاک-چین تعلقات کو ’’ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون اور آہنی بھائی چارہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات محض سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات اور مشکل وقتوں میں پاکستان کی بھرپور مدد کرنے پر چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا، خصوصاً زلزلوں، سیلاب اور کووڈ-19 وباء کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کو سراہا۔دفاعی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے جے ایف-17 تھنڈر پروگرام اور جے-10 سی لڑاکا طیاروں کی شمولیت کو دونوں ممالک کے سٹریٹجک شراکت داری کا اہم ستون قرار دیا۔ معاشی میدان میں انہوں نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو فلیگ شپ منصوبہ اور دوستی کا روشن باب قرار دیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے گوادر بندرگاہ کو ’’تجارت و خوشحالی کا دروازہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ مشترکہ خوابوں اور عوامی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور یہ خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔انہوں نے ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو بھی دونوں ممالک کے تعلقات کا لازمی جزو قرار دیا۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس، تعلیمی وظائف اور ثقافتی تبادلے عوامی سطح پر تعلقات کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بانیان پاک-چین دوستی شہید ذوالفقار علی بھٹو، چیئرمین مائو زے تنگ اور آنجہانی وزیراعظم چو این لائی کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔یوسف رضا گیلانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی الفاظ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے تعلقات وقت کے نشیب و فراز میں اس لیے قائم و دائم ہیں کہ یہ اصولوں، جغرافیہ اور دائمی انسانی اقدار پر مبنی ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام، لائیو سٹاک سیکٹر کی جدید کاری اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی جیسے اہم معاہدوں پر دستخط پاکستان کی معیشت اور عوامی فلاح میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم چین کی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات نے انہیں اس بات کا مزید یقین دلایا کہ ’’پاکستان اور چین تاریخ کے سفر میں ہمیشہ شانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے۔‘‘ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک-چین دوستی خطے میں امن، استحکام، معاشی انضمام اور مشترکہ عالمی چیلنجز جیسے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی غیر یقینی صورت حال، تنازعات اور دہشت گردی ، کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔یوسف رضا گیلانی نے چینی سفیر اور سفارتخانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی ’’ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری‘‘ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
-
راول ڈیم میں پانی جمع کرنے کی گنجائش ختم، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
-
کراچی میں ملیریا، ڈینگی اسپرے کیلئے صرف 18 ملازمین تعینات، وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
-
ایف بی آر اور لمز کے درمیان افسران کی تربیت کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کے تاریخی معاہدے پر دستخط
-
حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، رانا تنویرحسین
-
وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر لیسکو کا بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
-
پیپلزپارٹی عام آدمی کی جماعت ،سیلاب متاثرین کا دکھ درد اچھی طرح سمجھتی ہے‘ سردارسلیم حیدرخان
-
تھا نہ کوہسار پولیس نے قما ر بازی میں ملوث 6 افراد کو رنگے ہا تھو ں گرفتار
-
بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ سے معاشی نمو، صارفین کی طلب میں اضافہ اورملک کے مینوفیکچرنگ شعبہ کے اعتماد میں مضبوطی کی عکاسی ہورہی ہے، خرم شہزاد
-
گورنرپنجاب کی مرحوم ملک عامر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت
-
وزیراعلی سندھ سے ترکیہ کے قونصل جنرل اور بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقاتیں
-
اجرتوں کے نوٹیفکیشن 40 ہزار روپے ماہانہ پرعمل درآمد کے سلسلہ میں خصوصی مہم کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.