جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات

بدھ 24 ستمبر 2025 19:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات ہوئے۔

(جاری ہے)

مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شامل تھے جبکہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں ہر ڈویڑن سے کمیٹی کے 3 ممبران شامل تھے۔مذاکرات میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی بھی موجود رہے۔ اہم وفاقی اداروں اور حکومت آزاد کشمیر کے افسران بھی مذاکرات میں شامل رہے۔