
غزہ، فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، اسرائیل یہودی آبادکاری سے باز رہے،محمود عباس
اسرائیل کی پشت پناہی میں یہودی آبادکار دن دیہاڑے فلسطینیوں کا قتل کر رہے ہیں، فلسطینی صدر صدر محمود نے امریکا کی جانب سے ویزا فراہم نہ کرنے پر ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پٴْرجوش خطاب کیا
جمعرات 25 ستمبر 2025 20:30
(جاری ہے)
دو لاکھ بیس ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کیا جا چکا ہے جن میں اکثریت نہتے شہری، بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔
صدر محمود عباس نے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آبادکار ہمارے گھروں اور کھیتوں کو جلا دیتے ہیں، درخت اکھاڑتے ہیں، دیہات پر حملے کرتے ہیں اور نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں قتل کرتے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم وہاں کی حکمرانی اور سلامتی کی پوری ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس اور دیگر گروہوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے تاکہ ایک ریاست، ایک قانون اور ایک ملکی فوج کے اصول کے تحت حکومت قائم ہوسکے۔انھوں نے حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حماس کی یہ انفرادی کارروائی فلسطینی عوام یا ان کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتی۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس، ہیبرون اور غزہ میں مساجد، گرجا گھروں اور قبرستانوں پر حملے کیے گئے جو بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ’’گریٹر اسرائیل منصوبے‘‘کی کال کو مسترد کرتے ہوئے قطر پر حملے کو بھی ’’سنگین اور کھلی خلاف ورزی‘‘قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ ہے جو نہ صرف فلسطین بلکہ خود مختار عرب ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔فلسطینی صدر نے اسرائیلی حکومت کو ’’انتہا پسند‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہودی بستیوں کے پھیلاؤ اور نئے منصوبوں کے ذریعے مغربی کنارے کو تقسیم کرنے اور بیت المقدس کو اس کے اردگرد کے علاقوں سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے اسرائیل کے ای 1 (E1) منصوبے کو ’’دو ریاستی حل کے خاتمے‘‘کے مترادف قرار دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں ویزا قوانین میں بڑی ترامیم، نئی کیٹیگریز کا اعلان
-
ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے، یتن یاھو کا دعوی
-
افغانستان میں طالبان کے زیر حراست امریکی شہری کو رہا کر دیا گیا
-
مشی گن میں مسلح شخص کی چرچ پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
-
بھارت، منی پور میں بھارتی پرچم نذرآتش، کشیدگی میں اضافہ
-
اقوام متحدہ نے دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں، ایران کا سخت جواب کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک کو پھانسی دے دی
-
کولمبین صدر نے دنیا بھر سے مشترکہ فوج بنانے کی اپیل کردی
-
کینیڈا میں پارلیمنٹ ہل پرسالانہ کرکٹ ایڈووکیسی ڈے کا انعقاد
-
ٹویوٹا موٹرز کی عالمی فروخت میں مسلسل آٹھویں ماہ اضافہ
-
اقوام متحدہ کی طرف سے مختلف پابندیاں دوبارہ عائد، ایران نے سخت ردعمل کی وارننگ دے دی
-
اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.