Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ،ایاز صادق

وزیراعظم نے عالمی برادری کو امن، کشمیر، اور دہشتگردی کے مسائل پر مضبوط پیغام دیا،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:55

Vسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن و بھائی چارے کا پیغام دیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کی صفتوں کا مظہر تھا۔

انہوں نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو جرات مندی اور بہادری سے بے نقاب کیا۔ قائد ایوان نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو واضح کرتے ہوئے معصوم جانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا کہا اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کے پہلگام واقعے پر جھوٹے پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور 7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے میں معصوم بچوں کی شہادت سے عالمی برادری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ قائد ایوان نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کے دفاع میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے دنیا کو آگاہ کیا اور معرکہ حق میں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و ترقی کے حصول کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔ سردار ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 90 ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے اور معاشی نقصانات کی تفصیلات بھی عالمی برادری کے سامنے رکھیں۔

وزیراعظم نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی بھی نشاندہی کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنے لائحہ عمل کو بھی واضح کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں ہونے والی سیلابی تباہ کاریوں کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات