جنگ بندی پر24کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیاہے، وزیر اعظم

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر24کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بند کرانے میں صدر ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا، امریکی صدر کا جنگ بندی کا فیصلہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے اہم تھا۔

انہوںنے کہاکہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کردار پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، صدر ٹرمپ نے بھی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے جنگ جیت لی ہے، اب ہم امن جیتنا چاہتے ہیں، ہم بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔