
چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا افغانستان بارے چوتھا چار فریقی اجلاس ، دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کے لیے اپنے عزم کو دہرایا ۔دفتر خارجہ
ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:10
(جاری ہے)
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روس کی دعوت پر منعقدہ اجلاس میں چاروں فریقوں نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے اور عالمی برادری سے افغان عوام کے لیے فوری انسانی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ انسانی امداد کو کسی سیاسی مقصد سے مشروط نہیں ہونا چاہیے۔وزرائے خارجہ نے افغانستان میں داعش، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، جیش العدل، بلوچ لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور افغان حکام پر زور دیا کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مؤثر اور قابل تصدیق اقدامات کریں۔انہوں نے افیون کی کاشت میں کمی پر افغان حکام کی کوششوں کو سراہا اور مصنوعی منشیات کی بڑھتی پیداوار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغان پناہ گزینوں کی باعزت اور محفوظ واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر زور دیا جبکہ ایران و پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کو سراہا گیا ۔ عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ ایران اور پاکستان سمیت میزبان ممالک کی مالی و تکنیکی معاونت کرے، چاروں فریقوں نے افغانستان میں ایک جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام، خواتین اور بچیوں کی تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولتوں تک رسائی پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدامات افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی بنیادی ذمہ داری نیٹو رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ نیٹو ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغان عوام کے لیے یکطرفہ پابندیاں ختم کریں، منجمد اثاثے واپس کریں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں عملی کردار ادا کریں۔چاروں وزرائے خارجہ نے افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کی اور ماسکو فارمیٹ، ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے علاقائی فورمز کے مثبت کردار کو سراہا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی عائد، شٹر سے باہر سامان رکھنے پر دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
-
ملک میں مثبت اشارے، اچھا وقت شروع ہو چکا ہی: گورنرسندھ
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.