
مہاجروں کو شب خون مارکر رات تین بجے گھروں سے نکالنے پر گلشن ضیا سی بلاک کے مکینوں کا دھرنا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرناختم
مہاجر ترنوالہ نہیں،قابضین امن کمیٹی اور بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کے اہلکار ہیں اور ملک دشمن عناصر کی سرپرستی فیصل رضوی کر رہا ہے، فیصل رضوی، سہیل مشتاق، عارف قاضی اورحفیظ رند کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،ڈاکٹر انورچیئرمین مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ
اتوار 28 ستمبر 2025 16:30
(جاری ہے)
جب وکلا پہنچے تو کہا کہ عدالت کا حکم ہے۔ جب حکم نامہ طلب کیا گیا تو کہاکہ فیصل رضوی یا حفیظ رند سے لیں۔
وکلا نے کہا کہ سوسائٹیز کچی آبادی میں نہیں آسکتیں۔ تو عارف قاضی نے کہا کہ عقیل کچی آبادی والے نے یہ جگہ بتائی ہے۔ وکلا نے نوٹس طلب کیا لیکن اورنگی کی ٹیم فون پر فیصل رضوی سے ہدایات لے کر مطمئن کئے بغیر چلی گئی۔ فیصل رضوی اور مسلح افراد کے ساتھ یہ افراد چلے گئے جس پر ہم نے ایم کیو ایم بہادر آباد سے رابطہ کیا جنکے دور میں ہمیں لیزیں ملیں اور مصطفی کمال سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں یہ کہکر بھیج دیا گیا کہ کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ لیکن ہفتہ کی شب ہمارے گھروں پر حملے اور سامان نکالنے کا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ہمیں نہ کوئی نوٹس دیا گیا۔ نہ عدالتی حکم اور چھٹی کے دنوں میں یہ کاروائی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ فیصل رضوی نے قبضہ کرانے اور ڈی مارکیشن کی بھاری رشوت لی ہے۔ جبکہ میئر کی مکمل حمایت اور میونسپل کمشنر کی آشیر باد حاصل ہے۔ حملہ آور ویگوز میں آئے تھے کالے کپڑے اور جدید اسلحہ سیلیس تھے خود کو ایجنسی کا اہلکار کہ رہے تھے۔ جبکہ حفیظ رند دور موجود تھا۔ ہم سالہا سال سے آباد ہیں کہاں جائیں محمد انور نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو فون کیا ان کی جانب سے کاروائی اور حقائق جاننے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جبکہ علی خورشیدی کے گھر پر بھی عوام پہنچ گئی انہوں نے تھانوں کو فون کیا لیکن سب نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا۔ محمد انور نے کہا کہ قابضین امن کمیٹی اور بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کے اہلکار ہیں اور ملک دشمن عناصر کی سرپرستی فیصل رضوی کر رہا ہے جس کا مبینہ تعلق لندن ایم کیو ایم سے بتایا جاتا ہے۔ امریکہ میں مقیم اسکی فیملی لندن کی ورکر ہے۔ محمد انور نے ڈی جی رینجرز۔ کور کمانڈر، فیلڈ مارشل سے فوری کاروائی اور سنگین حادثات کے خدشات کے پیش نظر فوری حساس اداروں کو کاروائی اور مکینوں کو مکمل تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ فوری مکینوں کی ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا
-
کراچی میں گھرمیں بائیو گیس یونٹس کے ذریعے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ جلد متعارف کرایا جائے گا،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ
-
بھارت، اداکار وسیاستدان وجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی، مقدمہ درج
-
رحیم یار خان ،کھیت سے گھاس چرنے پر زمیندار نے گدھے کو کلہاڑی سے لہولہان کر دیا
-
خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
-
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
-
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز پر آن لائن جواء کروانے والے تین بکیے گرفتار
-
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بھرتیوں کا اعلان، سو سے زائد آسامیاں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی
-
سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار
-
شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.