Live Updates

بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثناء اللہ

آج)فیصل آبادمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا،سینیٹرکی میڈیاسے گفتگو

اتوار 28 ستمبر 2025 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) وزیرِاعظم کے مشیر اور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت عوام کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، (آج)پیرکو یہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیصل آباد کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں، یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، یہاں میٹروبس کا پراجیکٹ اِسی سال مکمل ہوگا، عوام کوآسان سفری سہولت میسرآئیگی۔مشیر وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا،پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا، صوبائی حکومت نے سیلاب کے دوران 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو اپنا مہمان قرار دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات