
وزیراعظم کی نامزد اعلیٰ سطحی کمیٹی اورجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، لاک ڈائون اورپہیہ جام ہڑتال ختم
ہفتہ 4 اکتوبر 2025 11:27
(جاری ہے)
یکم اور 2 اکتوبر کے واقعات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو سکیورٹی اہلکاروں کے برابر معاوضہ دیا جائے گا، گولی لگ کر زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ اور ورثا کو 20 دن میں سرکاری نوکری دی جائے گی۔
مظفرآباد اور پونچھ میں 2 نئے تعلیمی بورڈ قائم ہوں گے، تینوں بورڈز کو وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد سے منسلک کیا جائے گا۔منگلا ڈیم توسیعی منصوبے میں میرپور کے متاثرہ خاندانوں کو 30 دن میں زمین کا قبضہ دیا جائے گا۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کی روح کے مطابق 90 دن میں ترامیم ہوں گی۔آزاد کشمیر حکومت 15 دن میں ہیلتھ کارڈ کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔ہر ضلع میں مرحلہ وار ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے بجلی نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے دے گی۔کابینہ کا حجم 20 وزراء/مشیران تک محدود ہوگا جبکہ سیکرٹریز کی تعداد بھی 20 سے زائد نہیں ہوگی۔احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن ادارہ ضم، احتساب ایکٹ کو نیب قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے گا،اس کے علاوہ کہوری/کمسیر اور چھپلانی نیلم روڈ پر دو سرنگوں کی فزیبلٹی حکومت پاکستان تیار کرے گی۔معاہدے کے مطابق مہاجرین ارکانِ اسمبلی کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی میں حکومت پاکستان،حکومت آزادکشمیر اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے 2،2 ماہرین شامل ہوں گے،حتمی رپورٹ جمع ہونے تک وزرا عہدے پرنہیں رہیں گے، مراعات و فنڈز معطل رہیں گے۔معاہدے میں اضافی نکات بھی شامل کئے گئے ہیں جن کے مطابق 21 ستمبر کو بنجوسہ،30 ستمبر کو مظفرآباد اور پلاک،2 اکتوبر کو دھیرکوٹ، میرپور،پلاک کی ایف آئی آرز ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کے سپرد ہوں گی۔میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کا ٹائم فریم رواں مالی سال میں طے کیا جائے گا،جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس تین ماہ میں پنجاب و خیبرپختونخوا کے برابر کیا جائے گا۔2019 کے ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق ہائیڈل منصوبوں پر عملدرآمد ہوگا،10 اضلاع میں بڑی واٹر سپلائی سکیموں کی فزیبلٹی رواں مالی سال مکمل ہوگی۔تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر اور نرسریز کے قیام کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے فنڈز دئیے جائیں گے،گلپور اور رحمان کوٹلی میں پل تعمیر ہوں گے۔معاہدے کے تحت ایڈوانس ٹیکس میں کمی، گلگت بلتستان اور فاٹا طرز پر سہولت ملے گی۔تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔کشمیر کالونی ڈڈیال کے لیے واٹر سپلائی سکیم اور ٹرانسمیشن لائن کی منظوری بھی معاہدے میں شامل ہے۔مہنڈر کالونی ڈڈیال کے مہاجرین کو ملکیتی حقوق دیے جائیں گے۔آزادکشمیر ہائی کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں ٹرانسپورٹ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، 1300 سی سی گاڑیوں پر خصوصی غور ہوگا۔2 اور 3 اکتوبر کے راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کشمیری مظاہرین رہا کئے جائیں گے۔معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کریں گے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی فیصلوں پر تنازعات کے حل کی ذمے دار ہوگی،ورکنگ رولز بنائے گئی اور بجٹ کی روشنی میں فیصلوں پرعملدرآمد طے کرے گی۔کمیٹی عدلیہ ،بیوروکریٹس اور وزرا کی مراعات کو ریٹشنلائیز کرنے کاجائزہ بھی لے گی۔\932مزید کشمیر کی خبریں
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.